23 views
ممتاز عالم کا تہمت لگنے کے باوجود امامت کرنا:
(۲۶)سوال: ایک مستند عالم دین عرصہ دراز سے جامع مسجد میں امامت کرا رہے تھے لوگوں نے ان پر تہمت لگا کر جو بالکل بے بنیاد تھی مسجد کی امامت سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا، مگر متولی صاحب نے پھر ان کو امام مقرر کرلیا اور پچانوے فیصد مقتدیوں نے ان کی امامت پر لبیک کہا مگر اب بھی مخالفین باز نہیں آتے۔  ان کو امامت پر رہنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: کل ائمہ مساجد، شہر: ہندوپور
asked Dec 13, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ امام کے پیچھے شرعاً نماز جائز و درست ہے۔(۲)

(۲) وإن قدموا غیر الأولیٰ فقد أساؤا ولکن لا یأثمون وفیہ لوأمّ قوماً وہم لہ کارہون فہو علی ثلاثۃ أوجہ: إن کانت الکراہۃ لفساد فیہ أو کانوا أحق بالإمامۃ منہ یکرہ: وإن کان ہو أحق بہا منہم ولافساد فیہ ومع ہذا یکرہونہ لایکرہ لہ التقدم۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ص: ۳۰۱، مکتبہ شیخ الہند دیوبند)
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص55

answered Dec 13, 2023 by Darul Ifta
...