31 views
سیداور تیاگی میں کون امامت کا حقدار ہے؟
(۸۶)سوال: زید وعمر دو شخص ہیں، عمر سید ہے اور زید تیاگی ہے، علم اور عمل میں دونوں برابر ہیں اخلاق وعادت یکساں ہیں یہ دونوں امامت کرنا چاہتے ہیں تو بستی والے کس کو رکھیں؟ سید افضل ہے تو کیوں ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی:محمد حمزہ حسن، سہارنپور
asked Dec 14, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر وہ دونوں واقعی طور پر علم، مسائل اور علم تجوید میں یکساں ہیں، تو ان میں جو شخص زیادہ پرہیز گار اور زیادہ عمر والا ہے اس کو امام بنایا جائے۔ اور اگر ان سب میں دونوں برابر ہوں، تو سید کو امام بنایا جائے۔ ’’ثم أکثرہم حسبا ثم الأشرف نسبا‘‘(۱)

(۱) الحصکفي، الدر المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص:۲۹۵۔
والأحق بالإمامۃ الأعلم بأحکام الصلاۃ ثم الأحسن تلاوۃ وتجویداً للقراء ۃ ثم الأورع أي الأکثر اتقاء للشبہات أي الأکثر اتقأ للشبہات، والتقوی اتقأ المحرمات ثم الأحسن أي الأقدم إسلاما فیقدم شاب علی شیخ أسلم، وقالوا یقدم الأقدم ورعا، وفي النہر عن الزاد وعلیہ یقاس سائر الخصال، فیقال یقدم أقدمہم علما ونحوہ وحینئذ فقلما یحتاج للقرعۃ ثم الأحسن خلقا بالضم ألفۃ بالناس ثم الأحسن وجہا۔ (أیضًا:  ص: ۲۹۴)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبندج5 ص114

 

answered Dec 14, 2023 by Darul Ifta
...