20 views
بیٹی کی شادی قادیانی سے کرنے والے کی امامت:
(۱۲۸)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: زید نے اپنی لڑکی کی شادی قادیانی سے کردی ہے اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد فہیم الدین، روڑکی
asked Dec 16, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایسا شخص فاسق اور گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے؛ اس لیے اس کی امامت درست نہیں ہے،(۲) کیوں کہ قادیانی متفقہ طور پر کافر ہیں؛ اس لیے مسلمان لڑکی کا نکاح اس سے جائز نہیں ہے،(۳) اس شخص پر واجب ہے کہ یا تو اپنے داماد کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کرے اور اس کے مسلمان ہونے کے بعد تجدید نکاح کرے یا اپنی بیٹی کو اس سے علیحدہ کرلے اور اپنے اس عمل سے توبہ واستغفار کرے۔(۱)

(۲) وأما الفاسق فقد عللوا کراہۃ تقدیمہ بأنہ لا یہتم لأمر دینہ، وبأن في تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ، وقد وجب علیہم إہانتہ شرعاً۔ ((ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ، باب الإمامۃ، مطلب فيتکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۹، زکریا دیوبند)
(۳) {وَلَا تُنْکِحُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَتّٰی یُؤْمِنُوْاط وَ لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِکٍ وَّلَوْ أَعْجَبَکُمْط} (سورۃ البقرۃ: ۲۲۱)
(۱) أن ما یکون کفرا اتفاقا یبطل العمل والنکاح وما فیہ خلاف یؤمر بالاستغفار والتوبۃ وتجدید النکاح۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الجہاد: باب المرتد‘‘: ج۹، ص:۴۴۲)
ینص الفقہاء علی أن من أدی أنہ شریک لمحمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم في الرسالۃ، أو قال: بجواز اکتسابہا بتصفیۃ القلب وتہذیب النص فہو کافر۔ قال قاضي العیاض: لا خلاف في تکفیر مدعی الرسالۃ۔ (وزارۃ الأوقاف، الموسوعۃ الفقھیۃ: ج ۴، ص: ۳۹)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص154

 

answered Dec 17, 2023 by Darul Ifta
...