30 views
تجوید کی غلطیاں کرنے والے کی امامت:
(۱۹۰)سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب قرآن کریم صحیح نہیں پڑھتے، بہت غلطیاں کرتے ہیں تجوید ومخارج کی رعایت نہیں کرتے کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز درست ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: عبداللہ، نور پور، بجنور
asked Dec 20, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: امامت کے لیے ضروری ہے کہ امام قرآن کریم صحیح پڑھنے والا ہو اگر قرآن کریم صحیح نہ پڑھے تو بعض مرتبہ تو نماز فاسد ہوجاتی ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا؛ اس لیے ذمہ داران مسجد صحیح امام کا نظم کریں۔
’’والأحق بالإمامۃ الأعلم بأحکام الصلاۃ ثم الأحسن تلاوۃ وتجویدا للقرأۃ … قال ابن عابدین: أفاد بذلک أن معنی قولہم أقرأ أي أجود لا أکثرہم حفظاً … ومعنــی الحســن في التــلاوۃ أن یکون عــالماً بکیفیۃ الحـروف والوقف و إما یتعلق بہا‘‘(۱)

(۱) ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۴۔
 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص218

answered Dec 20, 2023 by Darul Ifta
...