Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Recent questions
»
اذان جمعہ کے وقت بیع کرنا: (۱۰۷)سوال:ایک شخص معذور ہے اس پر جمعہ کی نماز واجب نہیں وہ شخص ایسے شخص کے ساتھ بیع و شراء کا معاملہ کرے جب کہ جمعہ کی اذان ہو رہی ہے کہ جس پر نماز جمعہ فرض ہے، یہ کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: ظریف احمد، سہارنپور
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
اذان کے بعد اپنی جماعت کر کے مسجد سے باہر نکلنا: (۱۰۶)سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام: جو آدمی اذان دے اس کو اسی مسجد میں نماز پڑھ کر جانا ضروری ہے یا نہیں؟ آیا مسجد کی چھت پر نماز پڑھ کر چلا جائے تو کیسا ہے؟ تبلیغی جماعت والے بسا اوقات اذان کے بعد اپنی نماز پڑھ کر مسجد سے نکل جاتے ہیں۔ فقط: والسلام المستفتی: عالم، بھوپال
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
جمعہ کے دن اذان سے پہلے جمعہ کا اعلان کرنا: (۱۰۵)سوال:ہمارے یہاں یہ دستور ہے کہ جمعہ کے دن ۱۱ بج کر ۳۰؍ منٹ پر پہلے جمعہ کی نماز کے لیے یہ کہہ کر اعلان کیا جاتا ہے کہ آج جمعہ کا دن ہے اس لیے تمام لوگ ہر کام سے فارغ ہوکر جمعہ کی نماز کے لیے مسجد میں آجائیں، پھر اس اعلان کے بعد اذان ہوتی ہے تو کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد عباس الدین، بنگال
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
بوقت خطبہ اذان اور اقامت شہادت کی انگلی اٹھانا: (۱۰۴)سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام: درمیان خطبہ میں تشہد آجائے یا اذان میں یا اقامت میں قاری اور سامع کے لیے شہادت کی انگلی اٹھانا ثابت ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: عرفان الحق، الہ آبادی
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
جماعت سے پہلے اعلان کرنا کیسا ہے؟ (۱۰۳)سوال: نماز فجر میں چوں کہ وقت بہت ہوتا ہے، اذان کے تقریباً ایک گھنٹے کے بعد جماعت ہوتی ہے تو جماعت سے دس منت پہلے جماعت کا اعلان کردیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ جماعت میں شریک ہوجائیں یہ کیسا ہے؟ فجر کے طلوع سورج کا اعلان کرنا تاکہ لوگ اس وقت نماز نہ پڑھیں اور ان کی نماز فساد سے بچ جائے کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد عمر انصاری، سہارنپور
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
نماز جمعہ سے قبل بستی میں گھنٹہ بجانا: (۱۰۲)سوال:زید کی بستی میں نماز جمعہ کی اذان سے قبل گھنٹی بجائی جاتی ہے اس کے بعد اذان جمعہ ہوتی ہے یہ اس لیے کیا جاتا ہے کہ کاروباری لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ آج جمعہ ہے، چوں کہ مدت طویلہ سے ایسا ہوتا چلا آیا ہے کہ گھنٹی بجتے ہی لوگ کام چھوڑ کر جمعہ کی تیاری کرکے مسجد میں آجاتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: سعید احمد، بگیانوی
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
اذان کے بعد لوگوں کو نماز کی ترغیب کرنا: (۱۰۱)سوال:زید جس وقت اذان ہونے کے بعد نماز کے لیے اپنے مقام سے مسجد میں آتا ہے وہ راستہ میں ملنے والے تمام مسلمانوں کو خواہ وہ نمازی ہوں یا بے نمازی نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں آنے کی تلقین کرتا ہے اور اس عمل کو موجب ثواب سمجھتا ہے اس کے برخلاف عمر کہتا ہے کہ میں نے بہت سے نیک لوگوں سے سنا ہے کہ اذان ہونے کے بعد کسی بھی شخص کو نماز کے لیے آنے کی دعوت دینا ٹھیک نہیں ہے، اذان ہی سب لوگوں کے لیے نماز میں آنے کی دعوت ہے کیا بے نمازیوں کو اذان کے بعد نماز کی دعوت دینا جائز ہے؟ اور نماز پڑھنے والوں کے بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد اکرم صاحب، کیرانہ
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
غروب کے بعد مؤذن پہلے افطار کرے یا اذان دے؟ (۱۰۰)سوال:غروب آفتاب کے بعد مؤذن پہلے افطار کرے یا اذان پڑھے ؟ فقط: والسلام المستفتی: قاری عبدالقیوم، میرٹھ
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
مغرب کی اذان سے پہلے دعاء کرنا: (۹۹)سوال:مغرب کی اذان سے کچھ پہلے دعاء کرنا کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد رحمت اللہ، بنگلور
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
فجر کی نماز کے لیے جگانے میں کتب فتاویٰ میں اختلاف کی تطبیق:(۹۸)سوال:کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام وعلماء عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:ہمارے گاؤں شیرنگر ضلع مظفر نگر میں ایک نوجوان عالم دین چند نوجوانوں کی ٹیم بناکر صبح فجر کی اذان کے بعد تثویب کے لیے بھیجتے ہیں، چناںچہ وہ ٹیم اپنے اپنے حلقوں اور محلوں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو آواز لگاکر نماز کے لیے جمع کرتی ہے، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
فجر کی نماز کے لیے لوگوں کوبیدار کرنا: (۹۷)سوال:کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام و علماء عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: ایک آدمی صبح کو فجر کی نماز سے پہلے نماز کے لیے آواز لگاتے ہیں ’’سونے والے اٹھ جاؤ نماز تیار ہے‘‘ مکان سے مسجد تک تین گلی پڑتی ہیں گلی کے دروازے پر آواز لگاتے ہیں اور کسی کانام یا کسی کے گھر کی کنڈی یا کنڈا نہیں بجاتے ہیں صرف یہ آواز لگاتے ہیں سونے والے اٹھ جاؤ نماز تیار ہے۔ ثواب کی نیت سے اس لیے آواز لگاتے ہیں کہ فجر کی اذان لگ بھگ ایک یا پون گھنٹے پہلے دی جاتی ہے، لوگ نیند سے بیدارنہیں ہوتے ہیں؛ اس لیے آواز لگاتے ہیں کہ لوگ نماز میں شامل ہوجائیں۔ مہر بانی فرماکر تفصیل سے واضح فرمائیں کہ اس طرح آواز لگائیں یا نہ لگائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: نبی حسن، دیوبند
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
اذان کے بعد حمد، نعت یا قرآن کریم کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟ (۹۶)سوال:اذان کے بعد لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے مسجد کے مائک سے حمد ونعت پڑھنا یا ’’الصلوٰۃ خیر من النوم‘‘ کہنا کیسا ہے؟ نیز قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا کیا حکم ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: عبدالعظیم، ہردوئی
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
بچہ کی اذان میں رخ کس طرف ہونا چاہیے؟ (۹۵)سوال:بچہ کی اذان میں (بوقت ولادت) رخ کس طرف ہونا چاہیے؟ فقط: والسلام المستفتی: خورشید احمد، جہاں آباد
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
بچہ کے کان میں اذان واقامت کا کہنا: (۹۴)سوال:زید کے گھر میں بچہ پیدا ہوا محلہ کے امام صاحب نے بچہ کے کانوں میں اذان واقامت کہی، چند ایام کے بعد زید کا دوست آیا جو دوسرے محلہ کا تھا، اس نے زید کے کہنے کے مطابق بچے کے کانوں میںاذان واقامت کہی بعض لوگوں نے اعتراض کیا کہ اس سے امام صاحب کی توہین ہوئی کیا واقعی اس سے امام صاحب کی توہین ہوئی ؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد اقبال کشمیری
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
اقامت میں کب کھڑے ہوں؟ (۹۳)سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام: مفتی سعید احمد پالنپوری ؒ کہتے ہیں کہ ہم دیوبندیوں کے یہاں اقامت شروع ہونے سے پہلے کھڑا ہونا اور بریلویوں کے یہاں حی علی الصلاۃ پرلوگوں کو کھڑا کرنا یہ دونوں طریقے غلط ہیں۔ کیوں کہ اقامت کے معنی ہیں کھڑا کرنا، جب اقامت شروع نہیں ہوئی یعنی کھڑا کرنا نہیں پایا گیا تو اس سے پہلے کھڑا ہونا غلط اور اقامت شروع ہوگئی اس کے بعد بھی بیٹھے رہنا اور حی علی الصلوۃ پر کھڑا ہونا دونوں طریقے غلط ہیں۔ وہ فرماتے ہیں کہ جیسے ہی مؤذن اقامت (اللہ اکبر، اللہ اکبر) کہنا شروع کرے اس کے ساتھ ہی لوگوں کو کھڑے ہونا شروع کردینا چاہئے اورحی علی الصلاۃ پر سب کو کھڑا ہوجانا چاہئے۔ فقط والسلام المستفتی: سعید احمد خان
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
اقامت کے بغیر جماعت کرنا: (۹۲)سوال:مؤذن صاحب باہر گئے تھے امام صاحب نے اذان پڑھی اور خود ہی نماز پڑھ لی جب کہ مسجد میں دو مقتدی اور موجود تھے اقامت بھی نہیں ہوئی مقتدیوں نے بعد میں نماز پڑھ لی تو کیا یہ سب کام درست ہوا، نیز اقامت کے بغیر نماز باجماعت درست ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: احمد حسین، صلح پیٹھ
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
عذر کی وجہ سے بیٹھ کر اقامت کہنا: (۹۱)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام ہماری مسجد کے مؤذن عذر کی وجہ سے اقامت اور نماز بیٹھ کر پڑھتے ہیں تو کیا حکم ہے۔ جب کہ اقامت پڑھنے والے اور بھی ہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: عبداللہ، باغپت
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
داڑھی کٹے شخص کا اقامت کہنا: (۹۰)سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: داڑھی کٹا آدمی امام کے پیچھے تکبیر پڑھتا ہے اس کو منع کرنے کے بعد بھی وہ نہیں مانتا او رامام صاحب بھی کہتے ہیں کہ وہ تکبیر پڑھ سکتاہے کچھ آدمی کہتے ہیں کہ اس کا تکبیر پڑھنا مکروہ ہے کیا اس کا تکبیر پڑھنا مکروہ ہے؟ براہ کرم شریعت کی روشنی میں مسئلہ واضح کیا جائے؟ فقط: والسلام المستفتی: ریاض الدین، دیوبند
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
’’حی علی الصلوٰۃ، و حی علی الفلاح‘‘ کا اعراب: (۸۹)سوال:اقامت میں وہی الفاظ ہیں تقریباً جو اذان کے ہیں، دورانِ اقامت اگر کوئی ’’حي علی الصلوٰۃ اور حي علی الفلاح‘‘ پر وقف نہ کرے تو ان پر کیا اعراب پڑھے ،نیز اذان واقامت کے کلمات کتنی مرتبہ کیے جائیں؟ فقط: والسلام المستفتی: عبدالرحیم ، ممبئی
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
کیا تکبیر کے شروع میں کھڑے ہونا خلاف سنت ہے؟ (۸۸)سوال:نماز پنج گانہ کے لیے جو تکبیر کہی جاتی ہے اس کے شروع میں کھڑ ہونے کا جو طریقہ متوارثہ ہے اس کے خلاف خالد کا کہنا ہے کہ تکبیر کے لیے پہلے ہی کھڑا ہوجانا خلاف سنت ہے، اور ائمہ احناف کا طریقہ، دیگرائمہ کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ آداب نماز کے بھی خلاف ہے کیوںکہ فقہ کی کتابوں میں یہ جزئیہ ہے ’’ویقوم الإمام والقوم عند الفلاح‘‘نیز ’’إن أحداً إذا دخل المسجد یکرہ لہ الانتظار للصلوۃ قائما بل یجلس في موضعہ ثم یقوم عند حي علی الفلاح‘‘ لہٰذا ایسا کرنے والا ایک تو ترک سنت کا مرتکب ہوا، دوم تکبیر کے حقیقی ثواب سے محروم رہا، سوم تقلید ائمہ سے خروج لازم آیا آپ وضاحت تحریر فرمائیں کہ کیا خالد کا یہ قول صحیح ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد سعید خاں، رامپور
asked
Jan 12
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
Page:
« prev
1
...
33
34
35
36
37
38
39
...
260
next »
...