Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Recent questions
»
عنوان :جاری پانی کا حکم سوال: پانی کا نل چالو ہو اور پانی زمین پر گر کر بہہ رہا ہو اور زمین کے ارد گرد ناپاکی موجود ہو تو کیا وہ پانی زمین پر پہنے کی وجہ سے جاری پانے کے حکم میں ائے گا اور اس کے چھینٹے پاک شمار ہوں گے
asked
Jan 6
in
طہارت / وضو و غسل
by
Samar khan
»
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ ۔ اس حدیث کی مکمل اور مفصل تشریح پیش کریں ۔ من حافظ علی ھٰؤلاءِ الصلوات المکتوبات لم یکتب من الغافلین۔ ( رواہ ابن خزیمہ فی صحیحہ ، ۱۸۰\۲ ) (۱) غافلین میں شمار یا نہ لکھا جانے سے یہاں کیا مراد ہیں ؟ (۲) احادیث میں جہاں بھی حافظ آتا ہیں ، یعنی پابندی یا مداومت ، تو اس سے مراد کس طرح کی مداومت ہوتی ہیں ؟ ویسے ہی یقیمون الصلوٰۃ کی تشریح کیا ہیں ؟ براہِ کرم مدلل جواب جلد از جلد ارسال فرمائیں ۔ جزاک اللہ خیراً ۔ المستفتی : زکریا ، مہاراشٹر ۔ السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ ۔
asked
Jan 6
in
حدیث و سنت
by
Zakriya Mulla
»
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ ۔ کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں ؟۔ کچھ علماء کرام سے سنا ہیں کہ اشراق اور چاشت کی نماز ایک ہی ہوتی ہیں ۔ بس انکی الگ وقتوں پر فضیلت کی وجہ سے افضل وقت کی وجہ سے ، دو الگ بن گئی ہیں ۔ کیا یہ بات صحیح ہیں ؟۔ اور حدیث میں صرف ایک لفط ' صلوٰۃ الضحیٰ ' ہو استعمال کیوں کیا گیا ہیں ؟۔ اشراق اور چاشت کے لغوی اور اصطلاحی تعریف اور معنی و مفہوم کیا ہیں ؟ براہِ کرم مدلل جواب جلد از جلد ارسال فرمائیں ۔ جزاک اللہ خیراً ۔ المستفتی۔ : زکریا ، مہاراشٹر ۔ السلام علیکم ۔
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
Zakriya Mulla
»
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔ مفتی صاحب۔۔امید ہے کہ آپ بخیر ہونگے۔۔ مسئلہ۔۔ یہ دریافت کرنا ہے کہ۔۔۔ ایک شخص کی خصی چوری ہوگئی۔۔ بہت تلاش کےبعد نہ ملنے پر اس نے صدقہ کی نیت کرلی ۔۔ پھر وہ خصی مل گیا۔۔۔ ۔۔ اب کیا مسئلہ ہے۔۔ اس جانور کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔۔ یا صدقہ کی نیت کرنے کی وجہ سے اسے صدقہ ہی کرنا پڑے گا؟
asked
Jan 6
in
اسلامی عقائد
by
Shabbir Ahmad
»
طبی عملہ کے لیے جمع بین الصلاتین کا حکم : (۲۰)سوال:کیا طبی عملہ کے لیے جمع بین الصلاتین کی اجازت ہے؟ اس وقت کرونا کی وجہ سے طبی عملہ کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور بہت زیادہ احتیاط سے کام کرنا پڑتا ہے، اس پورے اوقات کار میں وضو کو بچانا بہت مشکل ہوتا ہے اور وضو کے لیے کپڑے کو تبدیل کرنا پڑتا ہے؛ اس لیے کہ بہت مخصوص کپڑے میں اس وقت وہ علاج ومعالجہ میں مصروف ہیں کیا ایسی مجبوری میں جمع بین الصلاتین کی گنجائش ہوسکتی ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد عبد اللہ، ممبئی
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
جمعہ کے دن زوال کا وقت: (۱۹)سوال:کا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: کیا جمعہ کے دن زوال نہیں ہوتا ہے اگر ہوتا ہے تو حدیث سے مضبوط دلیل درکار ہے؟ مفصل جواب دے کر عند اللہ ماجور اور عند الناس مشکور ہوں۔ فقط: والسلام المستفتی: احقر عبد الحسیب ،غازی آباد
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
آندھی طوفان کی وجہ سے حنفی امام کا جمع بین الصلاتین کرنا: (۱۸)سوال:قطر میں اس وقت تیز آندھی وغیرہ چل رہی ہے؛ اس لیے یہاں کی مساجد میں جمع بین الصلاتین ہورہا ہے میں چوں کہ امام ہوں؛ اس لیے مجھے ایک وقت میں دونوں نمازیں پڑھانی پڑتی ہیں؛ اس لیے کہ یہ سرکاری حکم ہے جس کی پابندی ہمارے اوپرلازم ہے، مغرب کی نماز یہاں پندرہ منٹ بعد شروع ہوتی ہے اس طرح دس منٹ نماز میں لگتے ہیں پھر اس کے بعد عشاء کی نماز ہوتی ہے ایسی صورت میں میری عشاء کی نماز کا کیا حکم ہے کیا مجھے نماز قضاء کرنی ہوگی؟ فقط: والسلام المستفتی: مولانا نفیس، مقیم حال قطر
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
احناف کے نزدیک اوقات مستحبہ کیا ہیں؟ (۱۷)سوال:حضرات علمائے دین شرع متین مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ: احناف کے یہاں نمازوں میں اوقاتِ مستحبہ کیا ہیں؟ نیز احناف کے یہاں کون کون سی نمازوں میں تاخیر کرنا یا تعجیل کرنا افضل ہے؟ جواب مدلل دے کر ممنون فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد قمر الدین، دیناجپور
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
عصر کی نماز مثل اول پر پڑھنا: (۱۶)سوال:سعودی عرب میں تمام وقت کی نمازیں اول وقت میں ہوتی ہیں، عصر کی نماز کا وقت حنفی مسلک کے مطابق اس وقت نہیں ہوتا جب یہاں نماز ہوتی ہے، تو کیا اس نماز کو باجماعت ادا نہ کرکے مؤخر کرکے حنفی وقت کے مطابق (انفرادی یا اجتماعی) ادا کی جاسکتی ہے؟ بقیہ نمازیں تو امام حرم کی اقتدا میں اول وقت میں ہی ادا کی جارہی ہیں۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد غلام رسول، کشمیر
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
فجر کا وقت کب تک رہتا ہے؟ (۱۵)سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں: فجر کا وقت کب تک رہتا ہے؟’’بینوا وتوجروا‘‘ فقط: والسلام المستفتی: محمد زبیر
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
طلوعِ آفتاب کے وقت قضاء نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ (۱۴)سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں: سورج طلوع کے وقت قضاء نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد عظیم، مراد آباد
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
طلوع آفتاب کا اعلان جائز ہے یا نہیں؟ (۱۳)سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: طلوعِ آفتاب کا اعلان جائز ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد جمال الدین، سہارنپور
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
فجر کی نماز غلس میں پڑھے یا اسفار میں؟ (۱۲)سوال:فجر کی نماز میں لوگ دیر سے آتے ہیں اور اسفار میں جماعت میں لوگ زیادہ شریک ہوتے ہیں اور وقت کے فوراً بعد میں یعنی اندھیرے میں پڑھنے میں اتنے لوگ جماعت میں شریک نہیں ہو سکتے تو کیا حنفی حضرات بھی غلس میں جماعت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: نسیم احمد، منگلور
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
تہجد کا وقت کب سے کب تک رہتا ہے؟ (۱۱)سوال:حضرات مفتیان کرام ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ: تہجد کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے، اور کب تک رہتا ہے؟ مدلل جواب دے کر ممنون فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: حافظ محمد افضال، سہارنپور
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
عشا کا وقت شفق احمر کے بعد شروع ہوتا ہے یا شفق ابیض کے بعد؟ (۱۰)سوال:احناف کے یہاں وقت عشا کب شروع ہوتا ہے؟ اس کو کس طرح سمجھا جائے؟ غروب آفتاب کے کتنی دیر کے بعد عشاء کی نماز پڑھی جائے؟ میں نے سنا ہے کہ غروب شفق کے بعد عشاء کا وقت شروع ہو جاتا ہے، تو اس شفق سے کون سی شفق مراد ہے؟ شفق احمر یا ابیض؟ فقط: والسلام المستفتی: رفیق احمد، محلہ مفتی سہارنپور
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
چھ مہینہ دن ورات والے علاقوں میں نماز کا حکم: (۹)سوال:جس جگہ پر چھ ماہ کا دن اور چھ ما ہ کی رات یا کم وبیش ہوتی ہے جیسا کہ ملک ناروے کے بعض حصوں میں ہے۔ وہاں نماز اور روزے کا کیا حکم ہوگا ان کی ادائیگی کس طرح ہوگی؟ فقط: والسلام المستفتی: قاری زبیر، بلاس روڈ، ممبئی
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
عذر کی وجہ سے عید کی نماز تاخیر سے کرنا: (۸)سوال:حضرت مفتی صاحب: مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ ہمارے گاؤں میں کچی سڑک ہے بارش ہونے کی وجہ سے عیدگاہ میں کیچڑ اس قدر ہو جاتی ہے کہ وہاں نماز پڑھنا ممکن نہیں ہوتا ہے ایسے ہی مسجد بھی اتنی بڑی نہیں ہے کہ وہاں عید کی نماز ہو سکے، اور اس وقت مسلسل بارش ہو رہی ہے جس بنا پر کئی الگ الگ جماعتیں کرنا بھی ممکن نہیں ہے، تو اس صورت میں عید یا بقر عید کی نماز میں تاخیر کرنا ہم سب کے لیے جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد عثمان شاہ، علی نگر، آسام
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
زوال کا وقت کتنی دیر رہتا ہے؟ (۷)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں: زوال کے وقت کتنی دیر تک نماز مکروہ ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: عبد الرحیم، رنگون
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
احناف کے یہاں عصر کا وقت کب ہوتا ہے؟ (۶)سوال: عصر کی نماز کا وقت حنفیہ کے یہاں کب سے شروع ہوتا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد علی، دیوبند
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
مغرب کا آخری وقت اور عشاء کا اول وقت کیا ہے؟ (۵)سوال:مغرب کی نماز کا وقت کب تک رہتا ہے اور وقت عشاء کب شروع ہوتا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد علی، دیوبند
asked
Jan 6
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
Page:
« prev
1
...
41
42
43
44
45
46
47
...
260
next »
...