Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
User Darul Ifta
Recent activity
All questions
All answers
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Answers by Darul Ifta
»
لڑکی کی شادی نہ کرنے والے کی امامت کا حکم: (۳۶)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:جس شخص کی لڑکی کی عمر پچیس سال ہوگئی ہو اور وہ شادی نہ کرتا ہو تو اس کی امامت درست ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: غلام رسول، سہرسہ
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
تنہا رہنے والے کی امامت: (۳۵)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: ایک ایسا شخص جو جوان ہو، صحتمند ہو، لیکن تنہا رہتا ہو کیا اس کا امامت کرنا صحیح ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: عبدالغفار، مدھیہ پردیش
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
کیا قیدی امامت کر سکتا ہے؟ (۳۴)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: کیا کوئی قیدی دوسرے قیدیوں کی امامت کر سکتا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد ایوب، گڑگاؤں
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
محلہ کے حافظ کو امام بنانا: (۳۳)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: مسجد کے امام صاحب جماعت میں گئے ہیں، محلہ کے ایک حافظ صاحب ہیں لوگ ان کو امام بنادیتے ہیں یہ کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: معصوم علی، مظفرنگر
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
غیر شادی شدہ کی امامت کا حکم: (۳۲)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں: جو امام شادی شدہ نہ ہوں ان کی امامت جائز ہے یا نہیں؟ ہمارے یہاں ایک صاحب نے کہا کہ ان کے پیچھے نماز جائز نہیں، جب کہ ہم نے انہیں یہ مسئلہ بتایا جو مسائل امامت میں ہے کہ غیر شادی شدہ امام کی امامت جائز ہے اور ایک آدمی نے یہ بھی بتایا کہ اس شخص کو اذان پڑھنے کا حکم بھی نہیں ہے جس کی شادی نہ ہوئی ہو اور امامت تو بالکل ناجائز ہے تو ہمیں اس بات کا مفصل جواب مرحمت فرمائیں کہ ان کے پیچھے پنج وقتہ نماز جمعہ وعیدین درست ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: عبدالرحمن، سہارنپور
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
تعویذ کرنے والے کی امامت: (۳۱)سوال: مسجد کے امام صاحب لوگوں کو تعویذ دیتے ہیں اور اس پر پیسے بھی لیتے ہیں تو کیا ان کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ یا امام صاحب سرکاری کوئی چیز بنا کسی کے پوچھے سڑک کے کنارے سے اٹھاکر لے جاتے ہیں، مثلاً کھڑنجے کی اینٹ وغیرہ۔ فقط: والسلام المستفتی: فرید احمد، دیوبند
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
جس امام کی لوگ مخالفت کرتے ہوں اس کا امامت کرنا کیسا ہے؟ (۳۰)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: محلہ کی مسجد میں امام صاحب امامت کرتے ہیں جس میں ایک دو آدمی خلاف بھی ہیں اور ان کے پیچھینمازنہیں پڑھتے تو ان کا امامت کرنا کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: مولانا ابوالکلام، دیوبند
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
زنا کا الزام لگے شخص کی امامت: (۲۹)سوال: ہمارے یہاں ایک دینی مدرسہ ہے اس میں اردو ہندی بھی پڑھائی جاتی ہے اس میں ماسڑنی کام کرتی تھیں، ایک سال تک کام کرتی رہیں، مدرسہ کے متولی نے محلہ والوں سے مشورہ کرکے اس کو ہٹادیا، محلہ کے کچھ لوگ اس کے ساتھ لگ گئے اور متولی پر الزام تراشی کی کہ متولی نے رات اس کو اپنے گھر بلایا تھا مگر وہ نہیں گئی، متولی امام مسجد بھی ہے اس پر کچھ لوگوں نے اس کے پیچھے نماز پڑھنی چھوڑ دی اور عورت کو اس الزام پر قسم کھانے کے لیے بھی تیار کرلیا جب کہ اس کا کوئی ثبوت نہیں کیوں کہ مہتمم صاحب نے اس کو تنخواہ دینے کے لیے بلایا تھا، مہتمم صاحب خود بال بچوں دار آدمی ہیں یہ الزام کیسے درست ہوسکتا یہ الزام لگانے والے گناہ گار ہوں گے یا نہیں؟ اور امامت درست ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد آفتاب خلیل احمد، مظفرنگر
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
فسق سے توبہ کرنے والے کی امامت: (۲۸)سوال: ہماری مسجد میں ایک نوجوان، بالغ تراویح سنا رہا ہے، کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ وہ پینٹ پہنتا ہے، موبائل دیکھتا ہے اور ڈاڑھی کٹواتا ہے، اس پر حافظ صاحب نے تائب ہوکر آئندہ اِن باتوں سے گریز کی یقین دھانی کرائی، تو کیا ایسے شخص کی تراویح میں امامت درست ہوگی؟ فقط والسلام المستفتی: عزیز الرحمن، کھتولی
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
ممتاز عالم کا تہمت لگنے کے باوجود امامت کرنا: (۲۶)سوال: ایک مستند عالم دین عرصہ دراز سے جامع مسجد میں امامت کرا رہے تھے لوگوں نے ان پر تہمت لگا کر جو بالکل بے بنیاد تھی مسجد کی امامت سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا، مگر متولی صاحب نے پھر ان کو امام مقرر کرلیا اور پچانوے فیصد مقتدیوں نے ان کی امامت پر لبیک کہا مگر اب بھی مخالفین باز نہیں آتے۔ ان کو امامت پر رہنا کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: کل ائمہ مساجد، شہر: ہندوپور
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
گنجے کی امامت: (۲۵)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: گنجے کی امامت کیسی ہے جب کہ سر پر بالکل بال نہیں ہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: سعید احمد، مدراس
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
خلاف سنت عمل کرنے والے کی امامت: (۲۴)سوال: ہمارے یہاں ایک امام صاحب خودکو قاسمی کہتے ہیں، فجر کی نماز کے بعد دعاء جہری کرتے ہیں اور دعا میں فاتحہ پڑھتے ہیں، جمعہ کا خطبہ اردو میں دیتے ہیں اور کافی طویل خطبہ دیتے ہیں اور نکاح کی مجلس میں خطبہ نکاح کے بعد ایجاب و قبول سے پہلے دولہا کو استغفار پڑھاتے ہیں اور معروف دعا ’’اللہم ألف بینہما الخ‘‘ پڑھ کر آخر میں فاتحہ پڑھتے ہیں، نماز جنازہ کے بعد دعا اور فاتحہ پڑھتے ہیں، گیارہویں اور بارھویں میں شریک ہوکر طعام تناول فرماتے ہیں ان کی امامت شرعاً کیسی ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد اسحاق، گنڈل پیٹ
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
قرض کے لیے رہن رکھنے والے کی امامت: (۲۳)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: قرض لینے کے لیے رہن رکھنا درست ہے یا نہیں اور ایسے شخص کی امامت کا کیا حکم ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: نور محمد، داؤد نگر
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
قربانی کے لیے محنتانہ کے نام پر کچھ رقم لینے والے کی امامت:(۲۲)سوال: زید امام ہے اور عیدالاضحی کے موقعہ پر قربانی کراتا ہے، حصہ والے سے کچھ رقم بھی لے لیتا ہے تاکہ یقین ہوجائے کہ ان کی قربانی ہوگئی ان حصہ دار کو کہا جاتا ہے کہ قربانی کے دن سارے اخراجات جوڑ کر بتایا جائے گا چناں چہ قربانی کا جانور لاتے ہیں اور ان کی قیمت، گاڑی کرایہ، جانور کے کھانے کا خرچ وغیرہ اور محنتانہ کے نام پر پچاس روپیہ اور فی حصہ ایک حصہ اتنے کا ہے پس صورت مذکورہ میں محنتانہ کے نام پر لی گئی رقم صحیح ہے یا غلط؟ نیز آج سے دو سال قبل کچھ لوگوں نے امام صاحب کو منع کیا پھر امام صاحب نے قربانی کرانا بند کردیا گزشتہ بات کو لے کر اب بھی کچھ لوگ امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے کتراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری نماز نہیں ہوگی جو آج سے چند دن قبل تک نماز ادا کر رہے تھے ان کی نماز امام کے پیچھے ہوگی یا نہیں؟
answered
Dec 13, 2023
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
اگر حیض کا خون دو دن کے بعد رک کر آئے تو پاکی کا کیا حکم ہے؟ (۲۲)سوال:حضرات علمائے دین مفتیان عظام! میرا سوال یہ ہے کہ مجھے حیض کا خون دو دن آتا ہے اور اس کے بعد پھر رک جاتا ہے۔ جب غسل کر لیتی ہوں، تو اس کے بعد پھر کپڑوں پر داغ لگنے شروع ہو جاتے ہیں، یہ سب دس دنوں کے اندر اندر ہوتا ہے ایسی صورت میں غسل اور دیگر عبادات کے احکام کیا ہوں گے؟ کیا دو دن جو خون آیا ہے وہ حیض ہی کا شمار ہوگا؟ ازروئے شریعت مکمل ومدلل تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتیہ: حمیرہ ناز، دہلی
answered
Dec 12, 2023
in
طہارت / وضو و غسل
»
نفاس کے بعد آنے والا خون: (۲۱)سوال:کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام و علماء عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں: ایک عورت کو چھ روز خون آتا ہے، پھر بائیس روز پاکی کے گزارتی ہے، پھر چھ روز حیض کا خون آتا ہے یہ اس کی عادت ہے؛ چنانچہ مذکورہ عورت کو پہلی مرتبہ بچہ پیدا ہوا اور نفاس کا خون چالیس یوم سے تجاوز کرکے مزید اٹھائیس یوم تک خون جاری رہا، اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اٹھائیس یوم تک آنے والا خون کُل کا کُل دم استحاضہ ہے یا اس میں دم حیض بھی ہے؟ برائے مہربانی جواب ارسال فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی:محمد صدام حسین، آسامی
answered
Dec 12, 2023
in
طہارت / وضو و غسل
»
ایام حیض میں استعمال شدہ کپڑے کا حکم: (۲۰)سوال:حضرات علمائے کرام مفتیان عظام: خواتین اپنے ایام مخصوصہ میں سینیٹری پیڈ استعمال کرتی ہیں اس کا استعمال کرنا کیسا ہے؟ اور استعمال کرکے کچرے میں پھینک دیتی ہیں، جس پر خون لگا ہوتا ہے۔ کیا اس طرح پھینکنا ان کے لیے درست ہے؟ نیز خواتین کو اپنے کاٹے ہوئے بال، اسی طرح ایام حیض میں استعمال شدہ پیڈ اور ٹشو کس طرح ضائع کرنے چاہئیں؟ کیا ان کو زمین میں دفنایا جائے یا سمندر میں بہایا جائے یا جلادیا جائے یا ایسی جگہ پھینکنا جہاں نامحرم مردوں کے ان چیزوں کو دیکھ لینے کا اندیشہ ہو، تو کیا ایسی جگہ پھنیکنا صحیح ہے؟ از روئے شریعت اس کی رہنمائی فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد عبد اللہ، مراد آباد
answered
Dec 12, 2023
in
طہارت / وضو و غسل
»
حمل ضائع ہونے کی صورت میں عورت کی پاکی کا حکم : (۱۹)سوال:کیا فرماتے علمائے دین شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: ایک عورت حاملہ ہے اور اس کا حمل اگر نو ماہ سے قبل ہی مثلا چار ماہ یا اس سے قبل ہی ضائع ہو جائے، تو وہ عورت کتنے دنوں میں پاک ہوگی؟ اس میں جو خون آیا ہے وہ حیض کا شمار کیا جائے گا یا نفاس یا استحاضہ کا؟ از راہ کرم شرعی لحاظ سے راہ نمائی فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد اللہ، علی گڑھ، یوپی
answered
Dec 12, 2023
in
طہارت / وضو و غسل
»
تیسرے دن خون نظر نہیں آیا تو عورت کیا کرے؟ (۱۸)سوال:ایک عورت کو کئی مہینوں سے حیض نہیں آیا تھا۔ اب حیض آنا شروع ہوا۔ پہلے دن تھوڑا سا خون نظر آیا، دوسرے دن تھوڑا سا خون نظر آیا، پھر تیسرے دن بالکل خون نہیں آیا۔ سوال یہ ہے کہ اس صورت میں تیسرے دن وہ غسل کرکے نماز پڑھے یا انتظار کرے اور کس قدر انتظار کرے؟ المستفتی:کلثوم ناز، دہلی
answered
Dec 12, 2023
in
طہارت / وضو و غسل
»
نویں دن دو بارہ خون جاری ہو گیا: (۱۷)سوال:فاطمہ کو ۱۴؍ اپریل کو حیض آیا تھا اور ۲۲؍ اپریل کی صبح وہ پاک ہو گئی اور غسل کر لیا، لیکن ۱؍ گھنٹے کے بعد جب پیشاب کیا تو دیکھا ہاتھ پر کچھ گاڑھا سا کریم جیسی شکل میں کچھ تھا، تو اب غسل اور نمازوں کا کیا حکم ہے تشریح فرمائیں نیز یہ بات بھی قابل غور ہے کہ فاطمہ کی حیض کی مدّت اس کے بچے دانی کے ڈاکٹری علاج کے بعد پچھلے کئی مہینوں سے کبھی ۱۰؍ دن، کبھی ۹؍ دن اور کبھی ۸؍ دن ہے۔ المستفتی:محمد معاذ خان، ٹپرانوی
answered
Dec 12, 2023
in
طہارت / وضو و غسل
Page:
« prev
1
...
69
70
71
72
73
74
75
...
259
next »
...