14 views
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
 مفتیان کرام رہنمائی فرمائیں  کہ ہماری مسجد میں مغرب کی نماز میں امام صاحب  نے  دو رکعت پر ہی سلام پھیر دیا ، بعد میں تھوڑی سی پوچھ تاچھ کے معلوم ہوا کہ دو ہی رکعت ہوئی ، لہذا امام صاحب نے دوبارہ نماز شروع کی ، اب اس   دوسری جماعت میں  دوسرے نئے مقتدی شامل ہو گئے ، اب نماز مکمل ہونے کے بعد ایک  صاحب  نے دوسری جماعت میں شامل ہونے والے مقتدیوں  سے نماز کا اعادہ کروایا  ، یہ کہتے  ہوئے کہ  یہ  جماعت پہلی جماعت کا اعادہ ہے  لہذا دوسری جماعت میں شامل ہونے والوں کی نماز نہیں ہوئی، تو کیا یہ اعادہ کروانا صحیح ہے؟ یا انکی نماز ہوگئی
asked Dec 25, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by محمد زید

1 Answer

Ref. No. 2740/45-4263

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مغرب میں تین رکعتیں فرض ہیں ، جب امام نے دو ہی رکعتیں پڑھائیں تو  مغرب کی فرض نماز ہوئی ہی نہیں یعنی نمازیوں کے ذمہ سے فرضیت بھی ساقط نہیں ہوئی ، اس لئے یہ نماز باطل ہوگئی ، اور دوسری نماز ہی درست ہوئی ، لہذا دوسری جماعت میں شریک ہونے والوں کی نماز درست ہوگئی، اور ان سے اعادہ کروانے کی ضرورت نہیں تھی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...