34 views
امام مسجد کا رمضان میں ہدیہ لینا:
(۲۵۱)سوال: جو امام حافظ قرآن ہے اور وہ ماہ رمضان میں قرآن مجید نہیں سناتا اور جو بچہ فارغ ہوتا ہے اس کو تراویح میں قرآن سنانے لگاتے ہیں، کیا اس امام کو ہدیہ لینا جائز ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: مصلیان مسجد، مدینہ مسجد، غازی آباد
asked Dec 26, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ہدیہ سے آپ کی مراد کیا ہے؟ اگرہدیہ سے مراد یہ ہے کہ ختم قرآن پر تراویح سنانے والے کو کچھ رقم دی جاتی ہے تو وہ اجرت جائز نہیں ہے(۱) ، اگر منشاء سوال مطلق ہدیہ ہے، تو وہ جائز ہے۔(۲)

(۱) فالحاصل أن ماشاع في زماننا من قراء ۃ الأجزاء بالأجرۃ لایجوز لأنہ فیہ الأمر بالقراء ۃ وإعطاء الثواب للآمر والقراء ۃ لأجل المال فإذا لم یکن للقاري ثواب لعدم النیۃ الصحیحۃ فأین یصل إلی المستاجر، ولو لا الأجرۃ ما قرأ أحد لأحد في ہذا الزمان بل جعلوا القرآن العظیم مکسباً ووسیلۃ إلی جمع الدنیا، إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الإجارۃ: باب الإجارۃ الفاسدۃ‘‘: ج ۶، ص: ۵۶، مکتبۃ زکریا دیوبند)
(۲) عن أبي ہریرۃ  رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: تہادوا فإن الہدیۃ تذہب وحر الصدر ولا تحقرن جارۃ لجارتہا ولو بشق فرسن شاۃ۔ (أخرجہ الترمذي  في سننہ، ’’أبواب الولاء والہبۃ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، باب: حث النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم علی التہادي‘‘: ج ۲، ص: ۳۴، رقم: ۲۱۳۰)

 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص278

answered Dec 26, 2023 by Darul Ifta
...