23 views
مسلک شافعی کے دلائل کو قوی سمجھنے والے کی امامت:
(۲۵۳)سوال: اگر کوئی شخص اس بات کا اعتقاد رکھتا ہو کہ مسلک شافعی کے دلائل زیادہ قوی ہیں اور وہ حنفی ہی ہو، تو اس کی امامت درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: اعجاز الحسن، کشمیر
asked Dec 26, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایسے شخص کی تقلید ناقص اور کمزور کہلائے گی، تاہم دوسروں کو چاہیے کہ اس کو حنفی دلائل سمجھائیں تاکہ یہ کمزوری دور ہو جائے اور وہ شخص مضبوط مقلد بن جائے۔ اور خواہش نفسانی سے بچے ، اس کے پیچھے نماز ادا ہوجاتی ہے۔(۳)

(۳) {ٰٓیاَیُّھَا الَّذِیْنَ أٰمَنُوْٓا أَطِیْعُوا اللّٰہَ وَأَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِی الْأَمْرِ …مِنْکُمْ ج} (سورۃ النساء: ۵۹)
یکونون في وقت یقلدون من یفسد النکاح وفي وقت من یصححہ بحسب الغرض والہوی، ومثل ہذا لا یجوز باتفاق الأمۃ۔ (ابن تیمیۃ، الفتاویٰ الکبریٰ: ج ۳، ص: ۲۰۴)

 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص279

 

answered Dec 26, 2023 by Darul Ifta
...