23 views
مقتدی اگر امام کو برا بھلا کہے، تو اس کی اقتداء درست ہوگی یا نہیں؟
(۲۶۰)سوال: اگر مقتدی امام یا اس کی اولاد کو برا کہے اور گالیاں دے تو اس کی نماز اس امام کے پیچھے ادا ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ظفر احمد، کشمیری
asked Dec 26, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: امام کا احترام لازم ہے جس نے ان کی شان میں گستاخی کی ہے وہ معافی مانگیں اور اللہ سے استغفار کریں، بہر صورت اس کی نماز امام کی اقتداء میں درست ہے۔(۲)

(۲) ولذا قال في العقائد النسفیۃ: والمسلمون لا بد لہم من إمام یقوم بتنفیذ أحکامہم وإقامۃ حدود ہم الخ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب شروط الإمامۃ الکبری‘‘: ج ۲، ص: ۲۸۰)
وبیان ذلک أن الإمام لا یصیر إماماً إلا إذا ربط المقتدي صلاتہ بصلاتہ فنفس ہذا الارتباط ہو حیقیقۃ الإمامۃ‘‘ (أیضًا: ص: ۲۸۴)   ٔن مبني الإمامۃ علی الفضیلۃ ولہذا کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یؤم غیرہ ولا یؤمہ غیرہ۔ (بدائع الصنائع، ’’کتاب الصلاۃ: بیان من یصلح الإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۳۸۶، زکریا دیوبند)
وعن ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: سباب المؤمن فسوق وقتالہ کفر۔ (أخرجہ أحمد بن حنبل، في مسندہ، مسند عبد اللّٰہ بن مسعود: ج ۷، ص: ۲۳، رقم: ۴۱۷۸)
وعن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما، قال: قال رسول اللّٰہ علیہ وسلم: لا یکون المؤمن لعاناً وفي روایۃ لا ینبغي للمؤمن أن یکون لعاناً۔ (أخرجہ الترمذي  في سننہ، ’’أبواب البر والصلۃ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، باب ماجاء في اللعن وامطعن‘‘: ج ۲، ص: ۲۲، رقم: ۲۰۱۹)

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص285

 

answered Dec 26, 2023 by Darul Ifta
...