24 views
حانث کے یہاں کا کھانا کھانے سے امام بھی حانث ہوگا یا نہیں؟
(۲۶۱)سوال: کشمیر میں ایک رواج ہے کہ جب کسی کا انتقال ہوتا ہے تو چوتھے روز میت کے گھر والے تمام محلہ والوں کے لیے کھانا بناتے ہیں اس پر بعض لوگوں نے قسم کھائی کہ دال سبزی ہی پکائیں گے بعض نے کہا کہ گوشت بنائیں گے پھر قسم کھانے والوں کے یہاں امام صاحب کھانا کھانے گئے؛ جب کہ اس موقع پر ان لوگوں نے اپنی قسم کے خلاف کھانا بنایا تھا، تو کیا امام صاحب بھی کھانے میں شریک ہونے کی وجہ سے حانث ہوں گے؟
فقط: والسلام
المستفتی: ظفر احمد، کشمیری
asked Dec 26, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ صورت میں جب امام صاحب نے قسم ہی نہیں کھائی تو حانث ہونے کا کیا مطلب ،نہ وہ حانث ہوئے اور نہ کفارہ ان پر لازم ہے ایسی باتوں سے پرہیز لازم ہے اور مذکورہ رسوم واجب الترک ہیں امام کو بھی احتیاط لازم ہے۔(۱)

(۱) وکذلک إذا ترک ما لا بأس بہ حذرا مما بہ البأس فذلک من أوصاف المتقین وکتارک المتشابہ حذراً من الوقوع في الحرام واستبراء للدین والعرض الخ۔ (الشاطبي، الاعتصام، ’’فصل البدعۃ الترکیۃ‘‘: ج ۱، ص: ۵۸)
 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص286

answered Dec 26, 2023 by Darul Ifta
...