21 views
امام کا ہدیہ قبول کرنا:
(۲۶۲)سوال: زید مسجد کا امام ہے وہاں کے مقتدی دوسرے شہر میں ملازم ہیں وہ مسجد کے چندے وغیرہ کے لیے ان کے پاس جاتا ہے، تو وہ لوگ چندہ بھی دیتے ہیں اور بخوشی اپنے امام کو بطور ہدیہ وتحفہ سامان کپڑے دیتے ہیں تو یہ زید کے لیے لینا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد القدوس ، سہارنپور
asked Dec 26, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر محض ہدیہ وتحفہ ہو تو قبول کیے جانے کی گنجائش ہے  تاہم انتہائی احتیاط لازم ہے۔(۱)

(۱) وسببہا إرادۃ الخیر للواہب قال صلی اللّٰہ علیہ وسلم: تہادوا تحابوا۔ وشرائط صحتہا في الواہب العقل والبلوغ والملک۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الہبۃ‘‘: ج ۵، ص: ۶۸۷، سعید)
 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص287

answered Dec 26, 2023 by Darul Ifta
...