22 views
جیل گئے ہوئے امام کی امامت:
(۲۶۶)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
عرض یہ ہے کہ ہماری مسجد کے امام و خطیب چالیس سال سے منصب امامت و خطابت پر فائز ہیں گزشتہ چند ماہ قبل شہر کی ایک کمپنی پر دھوکہ دہی کا الزام لگا او ر کمپنی بند ہوگئی اس کمپنی کے تعاون کا ریاست اور بیرون ریاست کے کئی علماء اور ائمہ پرالزام لگا جس میں ہمارے امام صاحب بھی شامل ہیں،نتیجتاً امام صاحب کو 3ماہ سے4ماہ حراست میں رہنا پڑا اب رہائی کے بعد امام صاحب کی امامت و خطابت کا کیا حکم ہے؟ از روئے شرع واضح فرما کر ممنون فرمائیں۔ واضح رہے کہ یہ صرف الزام ہے اور عدالتی سماعت کا ابھی آغاز نہیں ہوا ہے مصلیان کی اکثریت امام صاحب ہی کو منصب امامت وخطابت پر دیکھنا چاہتی ہے چند ایسے لوگوںکے مطالبہ پر جن کی اکثریت غیر مصلیوںکی ہے کمپنی کا امام صاحب کو امامت وخطابت سے روکنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد الباسط ، ممبئی
asked Dec 26, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: امام صاحب جس نے چالیس سال خدمت انجام دی ہے اور بظاہر لوگوں میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تو محض اس بنیاد پر کہ انہوں نے ایک دھوکہ بازکمپنی کا ساتھ دیا تھا امامت سے برطرف کرنا درست نہیں ہے؛ اس لیے کہ اولاً امام صاحب پر الزام ثابت نہیں ہے اور اگر الزام ثابت ہوجائے، تو امام صاحب نے دھوکہ باز کمپنی کا ساتھ جان بوجھ کر نہیں دیا ہوگا وہ یہی سمجھتے ہوں گے کہ کمپنی صحیح ہے؛ اس لیے اس کا ساتھ دیا ہوگا؛ اس لیے امام صاحب امامت وخطابت کرسکتے ہیں۔(۱)

(۱) {ٰٓیاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ جَآئَکُمْ فَاسِقٌ م بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْٓا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًام بِجَھَالَۃ فَتُصْبِحُوْا عَلٰی مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَہ۶  } (سورۃ الحجرات: ۶)

قولہ تعالیٰ: {{ٰٓیاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ جَآئَکُمْ فَاسِقٌ م بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْٓا} لدلائل قد قامت علیہ فثبت أن مراد الآیۃ في الشہادات والزام الحقوق أو إتیان أحکام الدین والفسق السني لیست من جہۃ الدین والاعتقاد۔ (أحمد بن علی ابوبکر الرازی الجصاص الحنفي، أحکام القرآن، ج۲، ص: ۲۷۹)
قال في البحر: واستفید من عدم صحۃ عزل الناظر بلا جنحۃ عدمہا لصاحب وظیفۃ في وقف بغیر جنحۃ وعدم أہلیۃ۔ (الحصکفي، الدر المختار، ’’کتاب الوقف، مطلب لایصح عزل صاحب وظیفۃ بلاجنحۃ أو عدم أہلیۃ‘‘: ج۶، ص: ۵۸۱)

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص290

answered Dec 26, 2023 by Darul Ifta
...