24 views
بریلوی مقتدیوں کو مانوس کرنے کے لیے  امام تیجہ وغیرہ میں شرکت کر سکتا ہے یا نہیں؟
(۲۷۰)سوال: زید مسجد میں امامت کرتا ہے اور کچھ مقتدی حضرات مبتدع ہیں، کیا امام صاحب ان کے تیجہ، دسویں وغیرہ میں شریک ہوسکتا ہے تاکہ وہ مانوس ہوکر ہماری صحیح بات مطابق سنت کو مانیں اور بدعات کو چھوڑ دیں تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: سلطان احمد، کرناٹک
asked Dec 26, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: مسلمان کا فرض ہے کہ کسی حال میں بھی دین کے احکامات سے روگردانی نہ کرے؛ اس لیے صورت مسئولہ میں تیجہ وغیرہ غیر شرعی رسومات میں امام کی شرکت جائز نہیں۔(۲)
(۲) عن عائشۃ -رضی اللّٰہ عنہا- قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا مالیس منہ فہو رد۔ (أخرجہ مسلم في صحیحہ، ’’باب نقض الأحکام الباطلۃ ورد محدثات الأمور، کتاب الأقضیۃ‘‘: ج۲، ص: ۷۴، رقم: ۱۷۱۸)
یکرہ اتخاذ الضیافۃ من الطعام من أہل المیت لأنہ شرع في السرور لا في الشرور وہي بدعۃ مستقبحۃ، (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في کراہۃ الضیافۃ من أہل البیت‘‘:ج۳، ص: ۱۴۸)

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص296

 

answered Dec 26, 2023 by Darul Ifta
...