129 views
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ ۔
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں ؟۔
احتلام اور انزال کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کیا ہیں؟ اور غسل کا حکم؟۔
کن حالات میں غسل فرض اور کن حالات میں غسل مستحب ؟۔
براہِ کرم مدلل جواب جلد از جلد ارسال فرمائیں ۔
جزاک اللہ خیراً ۔
المستفتی : زکریا ۔
السلام علیکم ۔
asked Dec 26, 2023 in طہارت / وضو و غسل by Zakriya Mulla

1 Answer

Ref. No. 2744/45-4279

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ انزال کا مطلب ہے کہ منی کا نکلنا ۔اگر منی کا نکلنا سونے کی حالت میں ہو تو اس کو احتلام کہاجاتاہے جس کو لوگ بدخوابی بھی کہتے ہیں۔ مرد و عورت کی شرمگاہ سے منی کا نکلنا غسل کو واجب کردیتاہے۔ لہذا انزال چاہے جاگنے میں ہوا ہو یا سونے میں ، بہرصورت ا س سے آدمی ناپاک ہوجاتاہے اور اس پر غسل فرض ہوجاتاہے۔  مردو عورت کی شرمگاہ سے منی  نکلنے سےغسل فرض ہوجاتاہے، اسی طرح اگر مرد کا عضو تناسل عورت کی شرمگاہ میں داخل ہوجائے تو اس سے بھی غسل فرض ہوجاتاہے، چاہے انزال ہو یا نہ ہو۔ خلاصہ یہ ہے کہ شہوت کے ساتھ منی کے نکلنے، جماع کرنے، حیض ونفاس سے پاک ہوجانے، احتلام ہوجانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ غسل مستحب ہے۔

’’فرض الغسل عند خروج المني موصوف بالدفق و الشهوة عند الإنفصال عن محله‘‘. (البحر الرائق، كتاب الطهارة، [ المعاني الموجبة للغسل] ١/ ٥٥، ط: سعيد)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 2 by Darul Ifta
...