13 views
تبلیغی جماعت اور جماعت اسلامی کے اجتماعات میں
 شرکت کرنے والے کی امامت:
(۲۷۱)سوال: ایک مسجد کے امام صاحب پابند شریعت اسلامی اخلاق وکردار کے حامل ہیں، ہندوستان کے موجودہ حالات میں تبلیغی جماعت اور جماعت اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ دونوں اپنے اپنے دائرہ کار میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیںان کا تعاون کیا جائے، کچھ مقامی لوگ ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے کیا یہ صحیح ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: مولانا جلیل الرحمن، ہاپوڑ
asked Dec 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ دونوں جماعتوں کے اجتماعات میں شرکت کرنا جائز ہے اور ایسے امام کی امامت میں نماز پڑھنا بھی جائز ہے مقامی لوگ اگر بغیر وجہ شرعی کے ان کی امامت کے خلاف ہیں تو وہ عاصی ہیں ان کے کہنے پر عمل جائز نہیں ہے۔(۱)

(۱) لو أم قوما وہم لہ کارہون إن الکراہۃ لفساد فیہ أولأنہم أحق بالإمامۃ منہ کرہ لہ ذلک تحریماً وإن ہو أحق لا والکراہۃ علیہم۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘:ج۲، ص: ۲۹۸)
کذا في الھندیۃ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل الثالث في بیان من یصلح إماماً لغیرہ‘‘:ج۱، ص: ۱۴۴)

 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص297

answered Dec 27, 2023 by Darul Ifta
...