12 views
حلال خوروں کی نماز جنازہ پڑھانے والے کی امامت کا کیا حکم ہے؟
(۲۷۲)سوال: ایک شخص مسلمان چوہڑوں (خاک روب) کی نماز جنازہ پڑھاتے ہیں یہ برادری آگرہ میں حلال خور کے نام سے مشہور ہے۔ اور جب ان کے یہاں بچہ پیدا ہوتا ہے، تو کان میں اذان یہ ہی شخص دیتا ہے، تو ایسے شخص کی امامت کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی:عبدالرحمن خاں، دہرادون
asked Dec 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: حلال خور برادری اگر مسلمان ہے تو ان کی نماز جنازہ پڑھانا اور ان کے بچوں کے کانوں میں اذان پڑھنا درست ہے خواہ وہ لوگ گناہوں میں مبتلا ہوں(۱) تو ایسی صورت میں اس شخص کی امامت بلا کراہت درست ہے۔

(۱) قولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: صلوا علی کل بروفاجر، أخرجہ ابن الجوزی في العلل المتناہیۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ‘‘:ج۳، ص: ۱۰۲)
ویصلي علی کل مسلم مات بعد الولادۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الحادي والعشرون في الجنائز، الفصل الخامس في الصلاۃ علی المیت‘‘:ج۱، ص: ۲۲۴)

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص298

 

answered Dec 27, 2023 by Darul Ifta
...