13 views
امام بننے کے لیے جھگڑنا:
(۲۷۳)سوال: ہمارے یہاں لوگ امام بننے کے لیے جھگڑنے میں سوال یہ ہے کہ امام بننے کے لیے جھگڑا کرنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمدرشید حسن، سہارنپور
asked Dec 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: امامت کے لیے جھگڑا نہیں کرنا چاہئے اکابر ملت اور سلف صالحین کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے امام بننے سے گریز کیا اور اپنے بجائے ایسے لوگوں کو امامت کے لیے بڑھا دیا کہ جو بزرگی اور تقوے میں ان کے برابر نہیں تھے۔(۲)

(۲) فإن تساووا فأورعہم، لقولہ علیہ السلام: من صلی خلف عالم تقي فکأنما صلی خلف نبي۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۳۵۸، زکریا دیوبند)
الأحق بالإمامۃ الأعلم بأحکام الصلاۃ، فقط صحۃ وفساداً بشرط اجتنابہ للفواحش الظاہرۃ وحفظہ قدر فرض وقیل واجب وقیل سنۃ۔ (ابن عابدین، الرد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۴، زکریا دیوبند)
{یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْاَنْفَالِط قُلِ الْاَنْفَالُ لِلّٰہِ وَالرَّسُوْلِج فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاَصْلِحُوْا ذَاتَ بَیْنِکُمْص وَاَطِیْعُوااللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗٓ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَہ۱ } (سورۃ الأنفال: ۱)

 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص298

answered Dec 27, 2023 by Darul Ifta
...