21 views
امام کا رخصت لے کر چلہ میں جانا کیسا ہے؟
(۲۸۶)سوال: مسجد کے امام کے لیے رخصت لے کر چالیس دن کی جماعت میں جانا یا حج فرضی ونفلی کے لیے جانا کیسا ہے اس کی تنخواہ دی جائے یا نہ دی جائے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد جاوید صاحب، گڈھ
asked Dec 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اس سلسلہ میں مسجد کی کمیٹی کو ضابطہ بنا لینا ضروری ہے ضابطہ بناتے وقت مسجد کی آمد اور اس کے اخراجات کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے مثلاً حج فرض کے لیے رخصت ملے گی حج نفل کے لیے رخصت کی صورت میں تنخواہ وضع ہوگی یا کسی صورت کا بہر صورت مناسب متبادل نظم کرنا ضروری ہوگا پھر اسی ضابطہ کے مطابق عمل کیا جانا چاہئے۔(۱)

(۱) نقل في القنیۃ عن بعض الکتب أنہ ینبغي أن یسترد من الإمام حصۃ مالم یؤم فیہ، قال ط: قلت: وہو الأقرب لغرض الواقف۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الوقف، مطلب اشتری بمال الوقف، داراللوقف یجوز‘‘: ج۶، ص: ۶۲۹، زکریا دیوبند)
 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص312

answered Dec 27, 2023 by Darul Ifta
...