15 views
امام کے بیٹے نے جرم کیا تو امام کو سزا دینا کیسا ہے؟
(۲۸۷)سوال: امام کے لڑکے نے مؤذن صاحب کی اہلیہ کا اغوا کرلیا اور پھر واپس آگیا اس بار غصہ ہوکر مسجد کی منتظمہ کمیٹی نے امام و مؤذن دونوں کو مسجد سے علاحدہ کردیا مگر امام صاحب پھر مسجد میں آگئے اور نماز پڑھاتے ہیں کچھ لوگ ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے، تو یہ کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: منتظمہ کمیٹی، میرٹھ
asked Dec 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے فیصلہ پر عمل کرنا ضروری ہے اور انتظامیہ کو ہی فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے جس اخلاقی جرم کا سوال میں ذکر ہے اس میں اختلاف ہے صورت حال پورے طور پر واضح نہیں نیز اخلاقی جرم امام صاحب کے بیٹے کا ہے نہ کہ امام صاحب کا اس لیے جن لوگوں نے نماز ان کی اقتداء میں پڑھ لی ان کی نماز درست ہوگئی ہے؛ لیکن اس طرح کے امور سے مسجد کی بدنامی ہے اس لیے منتظمہ کمیٹی نے جو فیصلہ کیا ہے یا کرے گی اس پر عمل کرنا چاہئے امام و مؤذن کو بھی فیصلہ کے قبول کرنے میں تامل نہ ہونا چاہئے۔(۱)

(۱) (لو أم قوما وہم لہ کارہون فہو من ثلاثۃ أوجہ: إن کانت الکراہۃ لفساد فیہ أو کانوا أحق بالإمامۃ منہ یکرہ، وإن کان ہو أحق بہا منہم ولا فساد فیہ، ومع ہذا یکرہونہ لایکرہ لہ التقدم لأن الجاہل والفاسق یکرہ العالم والصالح، قال صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن سرکم أن تقبل صلاتکم فلیؤمکم علماؤکم فإنہم وفدکم فیما بینکم وبین ربکم، وفي روایۃ فلیؤمکم خیارکم۔ (حسن بن عمار، مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ، باب بیان الأحق بالإمامۃ‘‘، ج۱، ص: ۱۴۳)    …

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص312

 

answered Dec 27, 2023 by Darul Ifta
...