26 views
مسجد کے امام کو گالی دینا:
(۲۹۲)سوال: ہمارے امام مسجد کے کچھ لوگ مخالف ہیں یہاں تک کہ گالی گلوچ کرتے ہیں اپنے جنازوں کی نماز نہیں پڑھواتے ہیں گاؤں کے معاملات کچھ غنڈے قسم کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے اس لیے جبراً نماز پڑھتے ہیں اگر یہ امامت سے الگ ہوکر صرف مدرسہ میں رہیں تو دوسرے مدرسوں کے پیچھے سب لوگ نماز پڑھتے ہیں اور شکایت یہ ہے کہ مسجد اور مدرسہ اور اپنی رقم ایک جیب میں ڈالتے رہتے ہیں پھر نہ معلوم کس طرح بغیر لکھے ہوئے الگ کرتے ہیں یہاں سے پہلے بھی جس جگہ تھے اس مدرسہ سے رقم لے کر بھاگ آئے تھے وہ لوگ بھی یہاں کئی سال کے بعد جب ان کو معلوم ہوا تب آئے تھے پھر کچھ دے کر وعدہ کیا قرأت میں لحن جلی کرتے ہیں جیسے ذال ، زا ظاء ان سب کو ایک آواز میں پڑھتے ہیں تو کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے ان کو امامت پر رکھیں یا الگ کریں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ہمت علی، قاسم پوری
asked Dec 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بغیر شرعی ثبوت کے محض لوگوں کے کہنے سننے پر کسی سے بدگمانی کرنا سخت گناہ ہے آج کل کے اکثر لوگ ایسی ہی بدگمانیوں کے شکار ہوکر گناہ گار بن جاتے ہیں جب کہ ایسی بدگمانی سے پرہیز لازم ہے تاہم اگر واقعی مقتدی مذکورہ امام کے خلاف ہیں کہ نماز اس کی امامت ادا کرنا نہیں چاہتے تو امام کو خود امامت سے الگ ہوجانا چاہئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی امامت سے منع فرمایا ہے۔(۱)

(۱) والفا فأۃ بتکرار الفاء والتمتمۃ بتکرار التاء فلا یتکلم إلا بہ واللثخ المثلتۃ التحریک وہو واللثغۃ بضم اللأم وسکون الثاء تحرک اللسان من السین الی الثاء ومن الراء إلی الغین ونحوہ لایکون إماماً، وإذا لم یجد في القرآن شیئاً خالیا عن لثغۃ وعجز عن إصلاح لسانہ آناء اللیل وأطراف النہار فصلاتہ جائزۃ لنفسہ وإذا ترک التصحیح والجہد فصلاتہ فاسدۃ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي …علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ‘‘: ص: ۲۸۹، شیخ الہند دیوبند)
وعن ابن عباس -رضي اللّٰہ عنہ- قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم: ثلثۃ لا ترفع لہم صلوتہم فوق رؤسہم شعیراً رجل أمّ قوماً وہم لہ کارہون، إن الکراہۃ لفساد فیہ أو لأنہم أحق بالإمامۃ، کرہ لہ ذلک تحریماً لحدیث أبي داؤد، لا یقبل اللّٰہ صلاۃ من تقدم قوماً وہم لہ کارہون۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص: ۲۹۷)

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص317

 

answered Dec 27, 2023 by Darul Ifta
...