17 views
بعض نمازوں کو گھر پر ادا کرنے والے کی امامت:
(۲۹۳)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء حق و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں:
بعض مقتدیوں کا کہنا ہے کہ اگر امام ایک یا دو نمازیں گھر پر ادا کریں اور بعد میں مسجد میں آئے اور نماز باجماعت پڑھائے تو مقتدیوں کی نماز نہیں ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ایس کے قاسمی
asked Dec 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ان بعض مقتدیوں کے قول پر توجہ نہ دیجئے مذکورہ امام کے پیچھے نماز صحیح ادا ہوجاتی ہے۔(۱)

(۱) وشروط صحۃ الإمامۃ للرجال الأصحاء ستۃ أشیاء: الإسلام، والبلوغ، والعقل، والذکورۃ، والقراء ۃ، والسلامۃ من الأعذار کالرعاف والفأفأۃ والتمتمۃ واللثغ، وفقد شرط کطہارۃ وستر عورۃ۔ (الشرنبلالي، نور الإیضاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ص: ۷۸، ۷۷، مکتبہ عکاظ دیوبند)
لقولہ علیہ السلام: صلوا خلف کل برو فاجر الخ۔ (أحمد بن محمد،  حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ص: ۳۰۳، شیخ الہند دیوبند)

 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص318

answered Dec 27, 2023 by Darul Ifta
...