21 views
نماز فجر قضاء پڑھنے والا ظہر پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
(۲۹۶)سوال: امام صاحب نے کسی وجہ سے صبح کی نماز نہیں پڑھائی اور پھر دوسرے شخص نے نماز پڑھائی۔ امام صاحب نے اپنی فجر کی قضا نماز ظہر سے پہلے پڑھ لی اب وہ ظہر کی نماز پڑھا سکتے ہیں یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ وکیل احمد، سہارنپور
asked Dec 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بشرط صحت سوال مذکورہ امام ظہر کی نماز پڑھا سکتا ہے کوئی وجہ ممانعت نہیں۔(۱)

(۱) وشروط صحۃ الإمامۃ للرجال الأصحاء ستۃ أشیاء: الإسلام، والبلوغ، والعقل، والذکورۃ، والقراء ۃ، والسلامۃ من الأعذار کالرعاف والفأفأۃ والتمتمۃ واللثغ، وفقد شرط کطہارۃ وستر عورۃ۔ (الشرنبلالي، نورالإیضاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ص: ۷۸، ۷۷، مکتبہ عکاظ دیوبند)
لقولہ علیہ السلام: صلوا خلف کل برو فاجر، الخ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح،’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ص: ۳۰۳، شیخ الہند دیوبند)

 

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص321

answered Dec 27, 2023 by Darul Ifta
...