24 views
فرض اور وتر الگ الگ افراد پڑھائیں:
(۲۹۷)سوال: ہمارے امام صاحب فرض نماز خود پڑھاتے ہیں اور کبھی کبھی وتر پڑھانے کے لیے کسی دوسرے کو آگے بڑھا دیتے ہیں، تو کیا یہ درست ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: علی امان، آسام
asked Dec 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فرض ایک امام پڑھائے اوروتر کوئی دوسرے صاحب پڑھائیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے نمازبلا شبہ درست ہے۔(۲)

(۲) الأفضل أن یصلوا التراویح بإمام واحد فإن صلوہا بإمامین فالمستحب أن یکون انصراف کل واحد علی کمال الترویحۃ … وإذا جازت التراویح بإمامین علی ہذا الوجہ جاز أن یصلي الفریضۃ أحدہما ویصلي التراویح الآخر وقد کان عمر رضی اللّٰہ عنہ یؤمہم في الفریضۃ والوتر، وکان أبي یؤمہم في التراویح۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب التاسع في النوافل‘‘: ج۱، ص: ۱۷۶)

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص321

answered Dec 27, 2023 by Darul Ifta
...