19 views
معذور امام کا مسجد کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنا:
(۳۰۴)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں:
عرض خدمت ہے کہ ایک امام صاحب عرصہ دراز سے ایک مسجد میں خدمت کر رہے ہیں اور خدمت بھی اس طرح سے کر رہے ہیں کہ انہوں نے کبھی کہا ہی نہیں کہ میں امامت جو کر رہا ہوں اس کا معاوضہ مجھ کو چاہئے؛ بلکہ فی سبیل اللہ امامت کرتے رہے، اب کچھ عرصہ سے معذور ہوگئے ہیں امید ہے کہ ٹھیک بھی ہوجائیں گے، مسجد کے ذمہ دار یہ چاہتے ہیں کہ امام صاحب کی سابقہ خدمات کے پیش نظر اور آئندہ خدمات کے پیش نظر ان کو تنخواہ دی جائے اور ان کی خدمت کی جائے جب کہ مسجد کے اندر خدمت کرنے کی وسعت ہے تو کیا ایسا کرنا مسجد کے ذمہ داروں کے لیے درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالواحد، سردھنہ
asked Dec 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں مذکورہ مسجد کے متولی اور ذمہ داران حضرات اپنے سابقہ امام کی دیرینہ خدمات اور آئندہ کی متوقع خدمات کے پیش نظر خدمت کرنا چاہیں تو مسجد کے فنڈ سے ان کی خدمت وظیفہ، تنخواہ یا پینشن کی صورت میں کرسکتے ہیں اور جب تک مناسب سمجھیں یہ خدمات جائز ہوں گی۔(۱)

(۱) ویفتی الیوم بصحتہا لتعلیم القرآن والفقہ والإمامۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الإجارۃ باب الإجارۃ الفاسدۃ، مطلب في الاستئجار علی الطاعات‘‘: ج۹، ص: ۷۶)

 فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص327

 

answered Dec 27, 2023 by Darul Ifta
...