19 views
مسلمان بھنگی کی نماز جنازہ پڑھانے والے کی امامت:
(۳۱۳)سوال: جو شخص مسلمان بھنگی کی نماز جنازہ پڑھائے یا ان کے یہاں جاکر بچے کے کان میں اذان پڑھے اس کی امامت کیسی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: ارشد علی، بجنوری
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وبا للّٰہ التوفیق: وہ بھنگی جس کو عرف عام میں حلال خور مسلمان کہتے ہیں ان کی نماز جنازہ پڑھنا درست ہے اور ان کے بچہ کے کان میں اذان پڑھنا بھی درست ہے لہٰذا اس پر اعتراض نہ کیا جائے مذکورہ شخص کی امامت بھی درست اور جائز ہے۔(۱)

(۱) والأحق بالإمامۃ الأعلم بأحکام الصلاۃ فقط صحۃ وفسادا بشرط اجتنابہ للفواحش الظاہرۃ وحفظہ قدر فرض ثم (الأحسن تلاوۃ وتجویداً للقرأۃ ثم الأورع ثم الأسن ثم الأحسن۔ الخ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص:۲۹۴)
 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص336

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...