41 views
کسی مقتدی کی وجہ سے جماعت میں تاخیر کرنا:
(۲)سوال: مقتدیوں میں سے اگر ایک دو صاحب اس بات کی خواہش کریں کہ ہمارے مسجد میں آنے تک ہمارا انتظار کیا جائے خواہ جماعت میں تاخیر ہوجائے وہ حضرات کیا ایسا کرنے سے گناہگار ہوں گے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ شریف احمد، دیوبند
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایسی خواہش کرنا کہ ہمارا انتظار کیا جائے خواہ جماعت میں تاخیر ہوجائے درست نہیں ہے اس سے دوسرے حاضرین کو تکلیف ہوگی اور وقت کی پابندی کا اہتمام لوگوں کے دلوں سے نکل جائے گا۔(۱)

(۱) ورئیس المحلۃ لا ینتظر ما لم یکن شریراً والوقت متسع۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:  باب الأذان، مطلب ہل باشر النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم الأذان بنفسہ؟‘‘: ج ۲، ص:۷۱)
ولا ینتظر رئیس المحلۃ وکبیرہا، کذا في معراج الدرایۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’الباب الثاني في الأذان، الفصل الثاني من کلمات الأذان والإقامۃ وکیفیتہما‘‘: ج ۱، ص: ۱۱۴، زکریا دیوبند)
ولا ینتظر رئیس المحلۃ لأن فیہ ریاء وإیذاء لغیرہ۔ (إبراہیم الحلبي، حلبي کبیري: ص: ۳۲۶، دار الکتاب دیوبند)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص344

 

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...