134 views
روزہ داروں کی وجہ سے نماز مغرب میں تاخیر کرنا:
(۵)سوال: ہمارے محلہ کی مسجد میں روزہ دار افطار کے بعد گھر سے آتے ہیں جس کی وجہ سے جماعت میں تاخیر ہوتی ہے، تو روزہ داروں کی وجہ سے نماز مغرب میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: رضی الدین، مظفر نگر
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: افطار کی وجہ سے مغرب کی نماز میں پانچ؍ سات منٹ کی تاخیر میں کوئی حرج نہیں ہے، گھر پر روزہ افطار کرنے والے اگر نہ پہونچ پائیں، تو دس منٹ تک تاخیر ہو سکتی ہے، ان کو بھی چاہیے کہ جلد آنے کی کوشش کریں یا مسجد ہی میں افطار کریں، تاکہ حاضرین کو انتظار کی محنت نہ کرنی پڑے۔(۱)

(۱) (و) اخر (المغرب إلی اشتباک النجوم) أي کثرتہا (وکرہ) أي التأخیر لا الفعل لأنہ مأمور بہ (تحریماً) إلا بعذر کسفر وکونہ علی أکل … وعبارتہ إلا من عذر کسفر ومرض وحضور مائدۃ أو غیم۔ (ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: مطلب في طلوع الشمس من مغربہا‘‘: ج ۲، ص: ۲۷)
وأما المغرب فالمستحب فیہا التعجیل في الشتاء والصیف جمیعاً وتأخیرہا إلی اشتباک النجوم مکروہ۔ (الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في شرائط الأرکارن،  الأوقات المستحبۃ‘‘: ج ۱، ص: ۳۲۵، زکریا دیوبند)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص346

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...