34 views
اذان ہونے کے بعد نماز پڑھے بغیر مسجد سے نکلنا:
(۹)سوال: اذان ہونے کے بعد بغیر نماز پڑھے مسجد سے نکلنا مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد المنان، مظفر نگر
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اذان ہو جانے کے بعد نماز پڑھے بغیر بلا عذر شرعی مسجد سے نکلنا مکروہ تحریمی ہے۔ اگر جماعت کے وقت واپس آنے کا ارادہ ہے، تو مکروہ نہیں ہے۔
’’وکرہ تحریماً للنہي خروج من لم یصل من مسجد أذن فیہ جری علی الغالب والمراد دخول الوقت أذن فیہ أولا إلا لمن ینتظم بہ أمر جماعۃ أخری أو کان الخروج لمسجد حیہ ولم یصلوا فیہ أولأستاذہ لدرسہ أو لسماع الوعظ أو لحاجۃ ومن عزمہ أن یعود‘‘(۱)
وعن عثمان رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ علیہ وسلم: من أدرکہ الأذان في المسجد ثم خرج لم یخرج لحاجۃ وہو لا یرید الرجعۃ فہو منافق‘‘(۳)

(۲) ابن عابدین،  رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب إدراک الفریضۃ،   …مطلب في کراھۃ الخروج من المسجد بعد الأذان‘‘:ج ۲، ص: ۵۰۸۔
یکرہ الخروج بعد الأذان تحریماً لمن کان داخل المسجد، وہذا الحکم مقتصر علی من کان داخل المسجد۔ (الکشمیري، العرف الشذي شرح سنن الترمذي: ج ۱، ص: ۲۱۹)
(۳) أخرجہ ابن ماجہ، في سننہ، ’’کتاب الأذان والسنۃ فیہا، باب إذا أذن وأنت في المسجد فلا تخرج‘‘: ج۱، ص: ۵۴، رقم: ۷۳۴۔

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص349

 

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...