27 views
جماعت میں شریک ہونے کے لیے دوڑنا:
(۲۰)سوال: جماعت میں شامل ہونے کے لیے دوڑنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد زبیر، مظفرنگر
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جماعت میں شریک ہونے کے لیے مسجد کی طرف دوڑنے کی ممانعت حدیث مبارک میں موجود ہے۔ جماعت میں شرکت کے لیے سکون وقار سے چلنا چاہئے خواہ رکعت نکلنے کا اندیشہ ہو۔(۲)

(۲) عن أبي ہریرۃ -رضي اللّٰہ تعالٰی عنہ- قال: إذا کان أحدکم مقبلا إلی الصلاۃ فلیمش علی رسلہ فإنہ في صلاۃ فما أدرک فلیصل وما فاتہ فلیقض۔ (العیني، عمدۃ القاري شرح صحیح البخاری، ’’کتاب الأذان، باب قول الرجل فاتتنا الصلاۃ‘‘: ج۵، ص: ۱۵۰، رقم:۶۳۵)
 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص361

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...