23 views
روزانہ تاخیر سے جماعت کرنا:
(۲۸)سوال: امام صاحب روزانہ لیٹ سے جماعت کرنے کے عادی ہیں اس سے نمازی ناراض ہوتے ہیں، ان کو تکلیف ہوتی ہے مگر وہ ضد کرتا ہے اور کسی کی نہیں مانتا ہے تو ایسی جگہ چھوڑ کر دوسری مسجد میں جانا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: مختار احمد، مہاراشٹر
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اوقات مقررہ پر نماز پڑھانا امام کی ذمہ داری ہے، اس میں کوتاہی درست نہیں؛ لیکن امام کے لیے بھی اعذار ہوسکتے ہیں؛ اس لیے اگر امام کو کبھی تاخیر ہوجائے تو صرف پانچ منٹ انتظار میں مضائقہ نہیں ہے۔ البتہ مسجد میں ہوتے ہوئے بغیر کسی عذر کے وقت مقررہ میں تاخیر امام کی صرف ضد معلوم ہوتی ہے۔ ایسا ہرگز نہ کیا جائے نیز اس بارے میں نمازی حضرات ذمہ داران سے گفتگو کریں، ذمہ داران پر لازم ہے کہ نماز یوں کی پوری رعایت کریں اور جو بھی صورت ہو ذمہ داران و نمازی حضرات کے باہمی مشورہ سے اس کو حل کریں، بلا وجہ دینی امور میں اختلاف اور عوام میں انتشار جائز نہیں ہے۔(۱)
(۱) فالحاصل أن التأخیر القلیل لإعانۃ أہل الخیر غیر مکروہ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في إطالۃ الرکوع للجائي‘‘: ج۲، ص: ۱۹۹)
ینبغي للمؤذن مراعاۃ الجماعۃ، فإن راٰھم اجتمعوا أقام و إلا انتظرھم۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، کتاب الصلاۃ، باب الأذان ج۱، ص۴۴۹)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص369

 

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...