31 views
مسجد میں جماعت جھوٹ جائے
 تو جماعت سے نماز پڑھیں یا فرداً فرداً؟
(۳۲)سوال: کچھ لوگ مسجد میں جماعت کے بعد حاضر ہوتے ہیں تو یہ سب فرداً فرداً نماز پڑھیں گے یا بالجماعت اگر بالجماعت پڑھیں گے تو جماعت کی فضیلت حاصل ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عبد الجبار، پھربھنی
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مسجد میں فرداً فرداً نماز پڑھیں گے اور خارج مسجد جماعت کر سکتے ہیں، اس صورت میں جاعت سے نماز پڑھنے کا ثواب ملے گا۔(۱)
(۱) ویکرہ تکرار الجماعۃ بأذان وإقامۃ في مسجد محلۃ لا في مسجد طریق أو مسجد لاإمام لہ ولا مؤذن، قولہ ویکرہ، أي تحریماً لقول الکافي لایجوز والمجمع لایباح وشرح الجامع الصغیر إنہ بدعۃ کما في رسالۃ السندي، (قولہ بأذان وإقامۃ، الخ … والمراد بمسجد المحلۃ مالہ إمام وجماعۃ معلومون کما في الدر وغیرہا قال في المنبع والتقیید بالمسجد المختص بالمحلۃ احتراز من الشارع وبالأذان الثاني احتراز عما إذا صلی في مسجد المحلۃ، جماعۃ لغیر أذان حیث یباح اجماعاً۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب إذا صلی الشافعي قبل الحنفي ہل الأفضل الصلاۃ مع الشافعي أم لا‘‘: ج۲، ص: ۳۰۷)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص372

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...