35 views
پانی کی قلت کی وجہ سے مغرب کی جماعت میں تاخیر
(۳۳)سوال: وضو کے لیے مسجد میں پانی کی قلت کی وجہ سے مغرب کی جماعت میں کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ اگر پندرہ بیس منٹ کی تاخیر ہو جائے تو نماز درست ہوگی یا نہیں، یا کچھ کمی آجائے گی؟
فقط: والسلام
المستفتی: شمس الحق قاسمی، آسام
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مغرب کی نماز میں تعجیل بہتر ہے؛ البتہ کسی عذر کی وجہ سے تاخیر ہوجائے اور وقت کے اندر ہی نماز پڑھ لی جائے تو کوئی حرج نہیں مذکورہ صورت میں عذر بھی ہے اور تاخیر بھی اتنی نہیں ہے جس سے نماز میں کوئی کمی آئے اس لیے درست ہے۔(۱)
(۱) تأخیر المغرب مکروہ إلا بعذر السفر أو بأن کان علی المائدۃ، (علي بن عثمان، الفتاویٰ السراجیۃ، ’’کتاب الصلاۃ‘‘: ص: ۵۷، مکتبہ اتحاد دیوبند)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص372

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...