21 views
درسگاہ میں جمعہ وپنج وقتہ نمازیں اداء کرنا:
(۳۴)سوال: مدرسہ میں زیر تعلیم طلبہ پنج وقتہ اور جمعہ کی نماز باجماعت مدرسہ کی درسگاہ میں ہی ادا کرتے ہیں مسجد میں نہیں ،کیا درسگاہ میں نماز باجماعت ادا کرنا درست ہے؟ اور مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب ملے گا یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ابوبکر، شیتل پور، ہریدوار
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مدرسہ میں بھی نماز جمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت درست ہیں؛ لیکن مسجد میں نماز پڑھنے کا جو ثواب ہے وہ نہیں ملے گا۔(۲)
(۲) المسجد الجامع لیس بشرط لہذا أجمعوا علی جوازہا بالمصلي في فناء المصر، (محمد بن محمد، کبیری، ’’حلبي کبیري، کتاب الصلاۃ‘‘:ص: ۵۵۱، مطبع اشرفي دیوبند)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص373

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...