36 views
سنت مؤکدہ شروع کرتے ہی  فرض شروع ہو جائیں تو کیا کریں؟
(۳۵)سوال: اگر سنت مؤکدہ شروع کرتے ہی نماز شروع ہوگئی تو کیا کرنا چاہئے؟
فقط: والسلام
المستفتی: شرف الدین، کھتولی
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: سلام پھیر کر شریک جماعت ہوجائے۔ بعد میں ان کی قضاء کر لے؛ کیوں کہ شروع کرنے سے یہ واجب ہوگئیں، یا پھر دو رکعت مکمل کر کے سلام پھیر دے۔(۱)
البتہ فجر کی سنتوں کی چوں کہ خصوصی تاکید آئی ہے اس لیے متعدد صحابہ کرام ؓنے فجر کی اقامت ہونے کے بعد بھی سنت فجر کو اداء فرمایا ہے۔(۲)

(۱) عن أبي ہریرۃ -رضي اللّٰہ عنہ- عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: إذا أقیمت الصلاۃ فلا صلاۃ إلا المکتوبۃ۔ (أخرجہ الترمذي في سننہ، ’’أبواب الصلاۃ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، باب إذا أقیمت الصلاۃ فلا صلاۃ إلا المکتوبۃ‘‘: ج ۱، ص: ۹۶، رقم: ۴۲۱)
(۲) عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہ، قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم رکعتا الفجر خیر من الدنیا وما فیہا۔ (أبوجعفر الطحاوي في شرح مشکل الآثار: ج ۱، ص: ۳۲۰، ۳۲۱)۔

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص374

 

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...