29 views
جان بوجھ کر نماز ترک کرنے والے کی سزا کیا ہے؟
(۳۶)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں جو شخص جان بوجھ کر ایک وقت کی نماز ترک کردے اور اس کی قضا بھی نہ پڑھے کیا حدیث پاک میں ایسے شخص کے متعلق اسی حقب جہنم میں جلنے کی مقدار آئی ہے؟
جو شخص بالکل نمازیں نہیں پڑھتا ہو وہ اسی حقب جہنم میں جلے گا اس طرح کی بات سنی گئی ہے کیا یہ صحیح ہے۔ مدلل جواب دے کر تشریح فرماکر عند اللہ ماجور ہوں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالرب انصاری،بڑوت، یوپی
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ترک نماز کے لیے مختلف وعیدات کا ذکر احادیث میں فرمایا گیا ہے، البتہ اس حقب کی روایت حدیث کی کسی معتبر کتاب میں نہیں ملی۔
 اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس سے محفوظ فرمائے اور اللہ تعالیٰ ارحم الراحمین بھی ہیں اس لیے اس سے رحم اور سہولت کی امید بھی رکھنی چاہئے۔(۱)
(۱)عن عبد اللّٰہ بن عمر أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: الذي تفوتہ صلاۃ العصر فکأنما وتر أہلہ وما لہ عن أبي الملیح قال کنا مع بریدۃ في غزوۃ في یوم ذي غیم فقال بکروا بصلاۃ العصر فإن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من ترک صلاۃ العصر فقد حبط عملہ۔(أخرجہ البخاري في صحیحہ، ’’کتاب مواقیت الصلاۃ، أثم من فاتتہ العصر‘‘: ج ۱، ص: ۷۸، رقم: ۵۵۲)
عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: إن في جہنم لوادیا تستعیذ جہنم من ذلک الوادي في کل یوم أربع مائۃ مرۃ أعد ذلک الوادي للمرائین من أمۃ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم، الحدیث۔ (عماد الدین بن کثیر، تفسیر ابن کثیر: ج ۶، ص: ۵۴۸)۔
قال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: بین الرجل وبین الکفر والشرک ترک الصلاۃ۔ (أخرجہ مسلم في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: باب بیان إطلاق اسمہ الکفر علی من ترک الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۸۷)۔
قال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من ترک الصلاۃ متعمداً فقد کفر جہاراً۔(سلیمان بن احمد الطبراني، المعجم الأوسط: ج ۳، ص: ۳۴۳)
قال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: العہد الذي بینی وبینہم الصلاۃ، فمن ترکہا فقد کفر۔ (أخرجہ الترمذي في سننہ، ’’أبواب الصلاۃ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: باب ما جاء في ترک الصلاۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۲۸، رقم:۲۶۲۱)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص374


 

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...