38 views
جماعت اسلامی والوں کا جماعت میں شریک ہونا:
(۳۷)سوال: جماعت اسلامی سے وابستہ لوگوں کا ہماری مسجد میں آکر نماز پڑھنا اور  جماعت میں شریک ہونا کیسا ہے؟ ان لوگوں کے یہاں شادی بیاہ کرنا کیسا ہے؟ نیز حق پر رہنے والے فرقہ سے کون لوگ یا کون سی جماعت مراد ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: فیروز انور، شاہجہانپور، یوپی
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مسجد میں آکر نماز باجماعت میں اقتداء کرنے سے جماعت اسلامی کے لوگوں کو نہ روکنا چاہئے اور اختلاف کو کسی بھی طرح بڑھاوا نہ دے کر اتحاد و اتفاق کی فضاء ہموار کرنی چاہئے، مسجد میں وہ لوگ بھی نماز پڑھیں اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ان سے شادی بیاہ وغیرہ بھی درست ہے۔ اور حق پر رہنے والے فرقہ سے اہل سنت والجماعت مراد ہیں۔(۱)
(۱) قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من صلی صلاتنا واستقبل قبلتنا وأکل ذبیحتنا فذلک المسلم الذي لہ ذمۃ اللّٰہ وذمۃ رسولہ فلا تخفروا اللّٰہ في ذمتہ۔ (أخرجہ البخاري في صحیحہ، ’’کتاب الصلاۃ، باب فضل استقبال القبلۃ‘‘: ج۱، ص: ۷۲، رقم: ۳۹۱)
عن أنس رضي اللّٰہ عنہ  قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من صلّٰی صلاتنا و استقبل قبلتنا و أکل ذبیحتنا فذلکم المسلم۔ (أخرجہ النسائی، في سننہ، کتاب الإیمان و شرائعہ، باب صفۃ المسلم، ج۲، ص۵۵۰، رقم:۴۹۹۷)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص375

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...