26 views
سنت میں مشغول لوگوں کی رعایت میں جماعت میں تاخیر کرنا:
(۳۹)سوال: محلہ کے اندربے دینی عام ہے مگر دو تین آدمی پڑھے لکھے پابند شرع ہیں اگر وہ وضو بنا رہے یا سنت پڑھ رہے ہوں تو ان کی وجہ سے جماعت میں تاخیر کرنا امام صاحب کے لیے کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اسلم، عطر فروش، قنوج
asked Dec 28, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: وضو یا سنت میں مشغول نمازیوں کی رعایت کرتے ہوئے جماعت میں تاخیر کی گنجائش ہے تاہم امام صاحب کا تاخیر کی عادت بنا لینا درست نہیں ہے، اگر کبھی اتفاقاً چار، پانچ منٹ کی تاخیر ہوجائے تو اس پر مقتدیوں کو بھی ناراض نہیں ہونا چاہئے۔(۲)
(۲) وینتظر المؤذن الناس ویقیم للضعیف المستعجل ولا ینتظر رئیس المحلۃ وکبیرہا۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان، الفصل الثاني في کلمات الأذان والإقامۃ وکیفیتہما‘‘:ج۱، ص: ۵۷)
ینبغي للمؤذن مراعاۃ الجماعۃ فإن رآہم اجتمعوا أقام وإلا انتظرہم۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ، باب الأذان‘‘: ج۱، ص: ۴۴۹)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص377

 

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...