29 views
السلام علیکم ۔
میں نے سنا ہیں کہ امام جب پہلا سلام پھیرتا ہیں تو مقتدی کی اقتدا ختم ہو جاتی ہیں ؟ کیا یہ بات صحیح ہیں ؟
اگر ہیں ، تو پھر دوسرا سلام امام سے قبل پھیرنا جائز ہیں ؟۔
مدلل جواب ارسال کریں ۔
المستفتی : زکریا ، مہاراشٹر ۔
السلام علیکم ۔
asked Dec 29, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by Zakriya Mulla

1 Answer

Ref. No. 2750/45-2750

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہاں یہ باب درست ہے کہ مقتدی کی اقتداء پہلے سلام کے بعد ختم ہو جاتی ہے، لہٰذا امام کے دوسرے سلام کی تکمیل سے پہلے مقتدی اپنا دوسرا سلام پھیر سکتا ہے تاہم بلا کسی عذر کے ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔

’’وتنقطع التحريمة بتسليمة واحدة ........ وتنقضى قدوة بالأول قبل عليكم بالمشهور قال في التنجيس الامام اذا فرغ من صلاته فلما قال السلام جاء رجل واقتدى به قبل أن يقول عليكم لا يصير داخلا في صلاته‘‘ (الدر المختار مع رد المحتار’’كتاب الصلاة‘‘: ج 2، ص: 126 اور 239)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 2 by Darul Ifta
...