68 views
گھر پر بیوی بچوں کے ساتھ جماعت کرنا:
(۴۶)سول: کیا فرماتے ہیںعلمائے دین مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
اگر مسجد کی جماعت چھوٹ جائے تو گھر پر بیوی، بچے، ماںاور بہن وغیرہ کے ساتھ جماعت سے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ نیز گھر پر جماعت کرنے سے کیا اذان واقامت کہنا ضروری ہے یا محلہ میں جو اذان ہوئی ہے وہی کافی ہے؟ ’’بینوا وتوجروا‘‘
فقط: والسلام
المستفتی: محمد نوشاد خان، جمشید پور، جھارکھنڈ
asked Dec 30, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: مردوں کے لیے بغیر کسی عذر کے گھر پر نماز ادا کرنے کے سلسلے میں احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں ذکر کی گئی ہیں، حضرات فقہا نے فرض نماز جماعت کے ساتھ مساجد میں ادا کرنے کو حکماً واجب لکھا ہے؛ اس لیے حتی الامکان کوشش کرنی چاہئے کہ مسجد کی جماعت ترک نہ ہو پائے، لیکن اگر کسی مجبوری اور عذر کی بنا پر مسجد کی جماعت چھوٹ جائے تو گھر والوں کے ساتھ جماعت سے نماز ادا کرنا درست ہے جیسا کہ حدیث سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ دو فریقوں کے درمیان صلح کے لیے تشریف لے گئے جب واپس آئے تو جماعت ہو چکی تھی اس موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لے گئے اور گھر والوں کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھائی۔ جیسا کہ علامہ شامیؒ نے لکھا ہے:
’’ولنا أنہ علیہ الصلاۃ والسلام کان خرج لیصلح بین قوم فعاد إلی المسجد وقد صلی أہل المسجد فرجع إلی منزلہ فجمع أہلہ وصلی‘‘(۱)
مذکورہ حدیث کی روشنی میں مرد اپنی بیوی اور بچوں کو نماز جماعت سے پڑھانا چاہے تو وہ پڑھا سکتا ہے، لیکن جب گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں اس وقت صف بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ مرد خود آگے کھڑا ہوجائے یعنی امام بنے، پہلی صف میں بچے (لڑکے) کھڑے ہوں اوراس سے پچھلی صف میں بیوی یا جو گھر کی خواتین ہوں، کھڑی ہوں۔ اور اگر ایک بچہ ہو تو وہ مرد کے دائیں طرف کھڑا ہو اور باقی خواتین پچھلی صف میں کھڑی ہوں۔
نیز گھر میں جماعت کرتے وقت اذان واقامت کہنا ضروری نہیں ہے، بلکہ محلہ کی اذان کافی ہے، تاہم افضل طریقہ یہ ہے کہ گھر میں بھی اذان اور اقامت دونوں یا کم از کم اقامت کے ساتھ  جماعت کروائی جائے۔ اقامت اور امامت شوہر کو ہی کرنی چاہیے، اور اذان دینی ہو تو اذان بھی شوہر دے یا اگر کوئی سمجھ دار بچہ ہو تو وہ اذان دے سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
’’(وکرہ ترکہما) معًا (لمسافر) ولو منفردًا (وکذا ترکہا) لا ترکہ لحضور الرفقۃ (بخلاف مصل) ولو بجماعۃ (وفي بیتہ بمصر) أو قریۃ لہا مسجد؛ فلایکرہ ترکہما إذ أذان الحی یکفیہ‘‘(۲)
’’(قولہ: في بیتہ) أي فیما یتعلق بالبلد من الدار والکرم وغیرہما، قہستاني، وفي التفاریق: وإن کان في کرم أو ضیعۃ یکتفی بأذان القریۃ أو البلدۃ إن کان قریبًا وإلا فلا۔ وحد القرب أن یبلغ الأذان إلیہ منہا۔ إسماعیل۔ والظاہر أنہ لایشترط سماعہ بالفعل، تأمل‘‘
’’(قولہ: لہا مسجد) أي فیہ أذان وإقامۃ، وإلا فحکمہ کالمسافر صدر الشریعۃ‘‘
’’أن قزعۃ مولی لعبد القیس أخبرہ أنہ سمع عکرمۃ قال: قال ابن عباس: صلیت إلی جنب النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وعائشۃ خلفنا تصلی معنا، وأنا إلی جنب النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم أصلی معہ‘‘(۱)
’’(ویقف الواحد) ولو صبیاً، أما الواحدۃ فتتأخر (محاذیاً) أي مساویاً (لیمین إمامہ) علی المذہب، ولا عبرۃ بالرأس بل بالقدم، فلو صغیراً فالأصح ما لم یتقدم أکثر قدم المؤتم لاتفسد، فلو وقف عن یسارہ کرہ (اتفاقاً وکذا) یکرہ (خلفہ علی الأصح)؛ لمخالفۃ السنۃ، (والزائد) یقف (خلفہ) فلو توسط اثنین کرہ تنزیہاً، وتحریماً لو أکثر‘‘(۲)
’’(وإن أم نساء، فإن اقتدت بہ) المرأۃ (محاذیۃ لرجل في غیر صلاۃ جنازۃ، فلا بد) لصحۃ صلاتہا (من نیۃ إمامتہا) لئلایلزم الفساد بالمحاذاۃ بلا التزام (وإن لم تقتد محاذیۃ اختلف فیہ) فقیل: یشترط، وقیل: لا کجنازۃ إجماعًا، وکجمعۃ وعید علی الأصح خلاصۃ وأشباہ، وعلیہ إن لم تحاذ أحدا تمت صلاتہا وإلا‘‘(۳)

(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲،ص: ۲۸۸۔            (۲) وفیہ أیضاً۔
(۱) أخرجہ النسائي في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ، باب الدعاء في الصلاۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۰۴، رقم: ۸۸۱۔
(۲) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، مطلب إذا صلی الشافعي قبل الحنفي ہل الأفضل الصلوۃ مع الشافعي أم لا‘‘: ج ۲،ص: ۳۰۷۔            (۳) أیضاً۔

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص384

 

answered Dec 30, 2023 by Darul Ifta
...