52 views
امام کے پیچھے نماز نہ پڑھ کر گھر پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
(۴۷)سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب کے اندر بے شمار برائیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا دل نہیں کرتا ہے اور اسی وجہ سے میں گھر پر نماز پڑھتا ہوں کیا ایسا کرنا درست ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اشرف، الہ آبادی
asked Dec 30, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: سوال میں مذکور ہے کہ امام کے اندر خرابیاں زیادہ ہیں لیکن ان کی وضاحت نہیں ہے جماعت و مسجد کو چھوڑ کر گھر میں نماز پڑھنے سے متعلق احادیث مبارکہ میں بڑی وعیدیں آئی ہیں ایسا قطعاً نہ کیا جائے، امام صاحب کی اقتداء میں جماعت کے ساتھ مسجد میں نمازیں پڑھیں، امام صاحب کے اندر اگر واقعی کوئی بات خلاف شرع پائی جائے تو منتظمین مؤدب طریقہ سے امام صاحب سے بات کریں ۔(۱)

(۱) الصلاۃ المکتوبۃ واجبۃ خلف کل مسلم برا کان أو فاجرا وإن عمل الکبائر۔ (أخرجہ أبوداؤد، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب إمامۃ البر والفاجر‘‘: ج۱، ص:۸۹)
والأحق بالإمامۃ تقدیمًا بل نصبًا مجمع الأنہر (الأعلم بأحکام الصلاۃ) فقط صحۃً وفسادًا بشرط اجتنابہ للفواحش الظاہرۃ، (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘: ج۲، ص:۲۹۴)
قولہ: بشرط اجتنابہ إلخ۔ کذا في الدرایۃ عن المجتبی۔ وعبارۃ الکافي وغیرہ: الأعلم بالسنۃ أولی   إلا أن یطعن علیہ في دینہ لأن الناس لایرغبون في الاقتداء بہ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في تکرار الجماعۃ في المسجد‘‘:ج۲، ص: ۲۹۴)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص387

answered Dec 30, 2023 by Darul Ifta
...