35 views
وہ کون سے اعذار ہیں جن کی وجہ سے جماعت ترک کی جا سکتی ہے؟
(۵۲)سوال: وہ کون کون سے عذر ہیں جن کے پیش آنے پر آدمی ترک جماعت کرسکتا ہے اور تنہا نماز پڑھ سکتا ہے اور اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں ہوگا؟
فقط: والسلام
المستفتی: قاضی آصف علی، مہاراشٹر
asked Dec 30, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: مفلوج ہوجانا، پاؤں سے معذور ہوجانا، مسلسل بارش ہوتے رہنا، راستہ کا غیر مامون ہونا وغیرہ، ایسے اعذار میں جن کی وجہ سے جماعت ترک کرنے کی گنجائش ہے، اور اس پر مواخذہ نہیں ہوگا؛ بلکہ بعض صورتوں میں جماعت کا ثواب بھی ملے گا۔ (۱)

(۱) في نور الایضاح: وإذا انقطع عن الجماعۃ لعذر من أعذار وکانت نیتہ حضورہا لولا العذر یحصل لہ ثوابہا اہـ والظاہر أن المراد بہ العذر المانع کالمرض والشیخوخۃ والفلج بخلاف نحو المطر والطین وأبرد والعمی۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج۲، ص: ۲۹۱، زکریا دیوبند)
 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص392

answered Dec 30, 2023 by Darul Ifta
...