94 views
محراب درمیان میں نہ ہونے کی صورت میں امام کس طرح نماز پڑھائے؟
(۵۶)سوال: مسجد چھوٹی ہے اور مسجد میں جگہ بہت تھوڑی ہے، اس مسجد کو دائیں طرف تین میٹر بڑھانا چاہتے ہیں اب مسجد کی محراب کے بائیں جانب کم اور دائیں طرف زیادہ جگہ ہو جائے گی، اس اعتبار سے محراب بیچ میں نہیں رہے گی اور محراب توڑ کر درمیان میں بنانا بھی ممکن نہیں ہے اب امام کس طرح نماز پڑھائے؟
فقط: والسلام
المستفی: محمد ایوب، بجنوری
asked Dec 30, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ صورت میں پہلی محراب کو بند کر کے درمیان میں بنا لینا چاہئے یہ ہی طریقہ مسنون ہے اس طرح کر لینے سے تمام جماعتیں اور نمازیں مطابق سنت ہو جائیں گی جس میں مزید اجر وثواب ہوگا؛ البتہ اگر کوئی ایسی سخت مجبوری ہے جس کی وجہ سے محراب درمیان میں نہیں بنائی جا سکتی ہے اور کوشش کے باوجود محراب درمیان میں نہ آسکتی ہو تو پھر اس صورت میں بھی امام وسطِ صف میں کھڑا ہو جائے جماعت اور نمازیںبہرصورت درست اور جائز ہوں گی۔(۱)

(۱) السنۃ أن یقوم في المحراب لیعتدل الطرفان ولو قام في أحد جانبي الصف یکرہ ولو کان المسجد الصیفي بحنب الشتوي وامتلأ المسجد یقوم الإمام في جانب الحائط لیستوی القوم من جانبیہ۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ: مطلب ہل الإساء ۃ دون الکراہۃ أو أفحش منہا‘‘: ج ۲، ص: ۳۱۰)

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص400

answered Dec 30, 2023 by Darul Ifta
...