30 views
کیا پہلی صف میں بچے کھڑے ہو سکتے ہیں؟
(۶۶)سوال: جماعت میں پانچ یا سات آدمی ہیں باقی صف خالی ہے، تو کیا صف اول میں بچے بھی کھڑے ہو سکتے ہیں جن کی عمر آٹھ دس سال ہو اس عمر کے ایک دو بچے ہوں، تو کیا حکم ہے اور پانچ سات ہوں، تو کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: مولانا عبد الکریم، مظفر نگر
asked Dec 30, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صف بندی کی ترتیب اس طرح حدیث میں بیان کی گئی ہے کہ پہلے مردوں کی صف بندی کی جائے، اس کے بعد والی صف میں بچوں کو کھڑا کیا جائے،(۱) البتہ اگر ایک ہی بچہ ہے تو اس کو بڑوں کی صف میں شامل کر لیا جائے الگ سے نہ کھڑا ہو۔(۲)
(۱) ویصف الرجال ثم الصبیان ثم النساء لقولہ علیہ السلام: لیلیني منکم أولا الأحلام والنہي۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۶۱۷)
(۲) ویقتضي أیضاً أن الصبي الواحد لا یکون منفردا عن صف الرجال بل یدخل في صفہم وإن محل ہذا الترتیب إنما ہو عند حضور جمع من الرجال وجمع من الصبیان فحینئذ تؤخر الصبیان۔ (ابن نجیم، البحرالرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ج ۱، ص: ۶۱۸)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 5 ص: 409

answered Dec 30, 2023 by Darul Ifta
...