44 views
کھانسی کا مریض صف میں کہاں کھڑا ہو؟
(۶۷)سوال: ایک شخص کھانسی کا مریض ہے، امام کے پیچھے قصداً کھڑا ہوتا ہے اور اس قدر کھانستا ہے کہ امام کی قرأت تک سنائی نہیں دیتی، ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے، اس کو کہاں پر کھڑا کرنا چاہیے؟
فقط: والسلام
المستفتی: شریف احمد، ہریدوار
asked Dec 30, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جس شخص کے کھانسنے سے نماز میں یا نماز کے کسی رکن میں خلل ہوتا ہے، تو ایسے شخص کو چاہیے کہ صف کے کنارہ پر آخر میں کھڑا ہو جائے، تاکہ دوسروں کو پریشانی نہ ہو اور دوسروں کی نماز میں خلل واقع نہ ہو اور لوگ اپنی نماز خشوع وخضوع کے ساتھ ادا کر سکیں۔(۳) اگرمرض زیادہ ہو تو گھر میں نماز پڑھنا بہتر ہے۔ البتہ جماعت سے نماز پڑھنا اس کے لیے بھی ضروری ہے(۱) احتیاط یہ ہے کہ مذکورہ صورت اختیار کر لے۔
(۱) والصلاۃ بالجماعۃ سنۃ في الأصح مؤکدۃ شبیہۃ بالواجب في القوۃ للرجال للمواظبۃ ولقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: صلاۃ الجماعۃ أفضل من صلاۃ أحدکم وحدہ بخمسۃ وعشرین جزء اً۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ‘‘: ج ص: ۲۹۶)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 5 ص: 410

answered Dec 30, 2023 by Darul Ifta
...