60 views
پنکھے کی وجہ سے پہلی صف چھوڑ کر نماز پڑھنا:
(۶۸)سوال: بعض نمازیوں کی عادت ہوتی ہے کہ اگلی صف چھوڑ کر پنکھے کے نیچے ہی کھڑے ہوتے ہیں، تو ان کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المسفتی: رفیق احمد، الہ آباد
asked Dec 30, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز تو ہو جاتی ہے؛ لیکن ایسا کرنا درست نہیں ہے، بلکہ مکروہ ہے۔(۲)
(۲) ولو وجد فرجۃ في الأول لا الثاني لہ خرق الثاني لتقصیرہم وفي الحدیث من سد فرجۃ غفرلہ وصح خیارکم ألینکم مناکب في الصلاۃ۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإمامۃ، مطلب في الکلام علی الصف الأول‘‘: ج۲، ص: ۳۱۲)
ویکرہ القیام خلف صف فیہ فرجۃ للأمر بسد فرجات الشیطان ولقولہ: من سد فرجۃ من الصف کتب لہ عشر حسنات ومحي عنہ عشر سیئات ورفع لہ عشر درجات۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، فصل في المکروہات‘‘: ص: ۳۶۱)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 5 ص: 411

answered Dec 30, 2023 by Darul Ifta
...