44 views
پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کو صف اول کا ثواب ملے گا یا نہیں؟
(۷۵)سوال: ہماری مسجد میں ایک دونمازی کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکتے اگر وہ پہلی صف میں بیٹھ کر ادا کرتے ہیں تو کافی جگہ رک جاتی ہے اور صف کے درمیان خلا معلوم ہوتا ہے۔جس سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے۔ اگر یہ لوگ صف کے کنارے پر بیٹھ کر یا دوسری، تیسری صف میں کنارے پر نماز اداکرلیں تو ان کو صف اول کا ثواب ملے گا یا نہیں؟ ایسے معذوروں کے لیے کیامناسب ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: امجد حسین قاسمی، الہ آباد
asked Dec 30, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: ایسے لوگوں کے لیے بہتر یہ ہے کہ آخری صف میں یا جہاں کنارے پر جگہ ہو وہاں نماز ادا کریں ان شاء اللہ ان کو جماعت اور صف اول کا ثواب ملے گا۔(۱)
(۱) قال في المعراج: الأفضل أن یقف في الصف الآخر إذا خاف إیذاء أحد، قال علیہ السلام: من ترک الصف الأول مخافۃ أن یؤذي مسلماً أضعف لہ أجر الصف الأول وبہ أخذ أبوحنیفۃؒ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ: باب الإمامۃ، مطلب ہل الإساء ۃ دون الکراہۃ أو أفحش منہا‘‘: ج۲، ص: ۳۱۰، زکریا دیوبند)

فتاوى دار العلوم وقف ديوبند: ج 5 ص: 417

answered Dec 30, 2023 by Darul Ifta
...