25 views
بوجہ ضعف مسجد کے کونے میں نماز پڑھنا:
(۷۶)سوال: زید بوجہ ضعیفی کے مسجد کے کونے میں نماز باجماعت پڑھتے ہیں تاکہ رکوع و قیام میں دیوار کا سہارا لے لیں تو یہ کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ طفیل احمد، پیراگپور
asked Dec 31, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اس صورت میں اس ضعیف کے لیے ضروری ہے کہ صف میں مل کر کھڑے ہوں(۲) طاقت ہو تو کھڑے ہوکر نماز پڑھیں اسی طرح دیوار کے سہارے سے کھڑے ہوکر پڑھنے کی بھی گنجائش ہے۔(۳)

(۲) قال الشمني، وینبغي أن یأمرہم بأن یتراصوا ویسدوا الخلل ویسوّوا …مناکبہم ویقف وسطاً، قال في المعراج: الأفضل أن یقف في الصف الآخر إذا خاف إیذا أحد، قال علیہ السلام: من ترک الصف الأوّل مخافۃ أن یؤذی مسلماً أضعف لہ أجر الصف الأول۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلوۃ: باب الإمامۃ، مطلب ہل الإساء ۃ دون الکراہۃ أو أفحش منہا‘‘: ج۲، ص: ۳۱۰)
(۳) ولو قدر علی القیام متکئاً الصحیح أنہ یصلي قائماً متکئاً ولا یجزیہ غیر ذلک وکذلک لو قدر علی أن یعتمد علی عصا أو علی خادم لہ فإنہ یقوم ویتکيء۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلوۃ: الباب الرابع عشر في صلاۃ المریض‘‘: ج۱، ص: ۱۹۶، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص418

 

answered Dec 31, 2023 by Darul Ifta
...