24 views
کسی عالم کو صف میں اپنی جگہ دینا:
(۷۹)سوال: ایک شخص جماعت میں صف میں کھڑا ہوگیا، پیچھے کوئی عالم تشریف لائے، تو انہوں نے آگے صف میں اپنی جگہ ان کو دے دی اور خود پیچھے کھڑے ہوگئے، تو یہ عمل کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: خورشید احمد، سہارنپور
asked Dec 31, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اہل علم کی تعظیم کی خاطر خود پیچھے ہٹ کر ان کو پہلی صف میں جگہ دینا بلا کراہت درست ہے؛ بلکہ ان کا یہ فعل مناسب ہے۔(۱)
’’وإن سبق أحد إلی الصف الأول فدخل رجل أکبر منہ سنا أو أہل علم ینبغي أن یتأخر ویقدمہ تعظیماً لہ فہذا یفید جواز الإیثار بالقرب بلا کراہۃ خلافاً للشافعیۃ، ویدل علیہ … وقولہ تعالیٰ: {ویؤثرون علٰی أنفسہم ولوکان بہم خصاصۃ}(۲)

(۱) عن ابن مسعود -رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہ- قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لیلني منکم أولوا الأحلام والنہي ثم الذین یلونہم ثم الذین یلونہم۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الصلوۃ: باب تسویۃ الصفوف وإقامتہا وفضل الأول فالأول‘‘: ج۱، ص: ۱۸۱، رقم: ۴۳۲)
قال النووي رحمہ اللّٰہ تعالیٰ في ہذا الحدیث: تقدیم الأفضل فالأفضل لأنہ أولیٰ بالإکرام لأنہ ربما یحتاج الإمام إلی الاستخلاف فیکون ہو أولیٰ۔ (ظفر أحمد العثماني، إعلاء السنن، ج۴، ص: ۳۴۱)
(۲) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلوٰۃ: باب الإمامۃ، مطلب في جواز الإیثار بالقرب‘‘: ج۲، ص: ۳۱۰۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج5 ص421

 

answered Dec 31, 2023 by Darul Ifta
...